• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسکر ۲۰۲۵ء: ’’سنتوش‘‘ ٹاپ ۱۵؍ میں جگہ بنانے میں کامیاب

Updated: January 04, 2025, 6:59 PM IST | Mumbai

خیال رہے کہ ہندی فلم ’’سنتوش‘‘ برطانیہ کی جانب سے نامزد کی گئی تھی جس نے ٹاپ ۱۵؍ میں جگہ بنالی ہے۔ حتمی نامزدگیوں کا اعلان ۱۷؍ جنوری کو ہوگا جبکہ آسکر کی تقریب ۲؍ مارچ کو ہوگی۔

A scene from the film Santosh. Photo: X
سنتوش فلم کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

اکیڈمی نے بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں آنے والی ایوارڈ تقریب کے ووٹنگ راؤنڈ کیلئے منتخب ٹاپ ۱۵؍ فلموں کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستان کی آفیشل انٹری ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ پہلے راؤنڈ میں دوڑ سے باہر ہوگئی جبکہ برطانیہ کی جانب سے نامزد کی گئی ہندی فلم ’’سنتوش‘‘ نے ٹاپ ۱۵؍ میں جگہ بنائی ہے۔ اس فلم میں مرکزی کردار شاہانہ گوسوامی نے ادا کیا ہے کہ جبکہ ہدایتکار سندھیا سوری ہیں۔

ٹاپ ۱۵؍ میں شامل فلمیں
(۱) آئی ایم اِسٹل ہیئر (برازیل)
(۲) یونیورسل لینگویج (کنیڈا)
(۳) ویوز (چیک ری پبلک)
(۴) دی گرل وذ دی نیڈل (ڈنمارک)
(۵) ایمیلیا پیریز (فرانس)
(۶) دی سیڈ آف دی سیکریڈ فگ (جرمنی)
(۷) ٹچ (آئس لینڈ)
(۸) نی کیپ (آئر لینڈ)
(۹) ورمیگیلو (اٹلی)
(۱۰) فلو (لاتویا)
(۱۱) ارمانڈ (ناروے)
(۱۲) فرام گراؤنڈ زیرو (فلسطین)
(۱۳) داہومی (سینیگال)
(۱۴) ہاؤ ٹو میک میلینز بیفور گرینڈ ما ڈائز (تھائی لینڈ)
(۱۵) سنتوش (یونائیٹڈ کنگڈم)

واضح رہے کہ آسکر کیلئے نامزد فلموں کا اعلان ۱۷؍ جنوری کو ہوگا جبکہ اس کی تقریب ۲؍ مارچ کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: ’’شعلے‘‘ کا حذف شدہ ایک منظر ۴۹؍ سال بعد انسٹاگرام پر جاری

’’سنتوش‘‘ کہاں دیکھی جاسکتی ہے؟
ناقدین کی جانب سے بے شمار تعریفیں وصول کرنے والی فلم ’’سنتوش‘‘ ہندوستانی سنیما بھروں میں ۱۰؍ جنوری کو ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK