۳؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز) کی ۹۷؍ ویں تقریب جیو ہاٹ اسٹار پر صبح ۵؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر لائیو نشر ہوگی۔
EPAPER
Updated: February 27, 2025, 9:55 PM IST | Mumabi
۳؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز) کی ۹۷؍ ویں تقریب جیو ہاٹ اسٹار پر صبح ۵؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر لائیو نشر ہوگی۔
اکیڈمی ایوارڈزنے اعلان کیا ہے کہ ’’آسکرکی ۹۷؍ ویں تقریب جیو ہاٹ اسٹار پر لائیو نشر کی جائے گی۔ ‘‘ اکیڈمی نے ایکس پر اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اکیڈمی ایوارڈ کو ۳؍ مارچ کو صبح ۵؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر جیو ہاٹ اسٹارپر لائیو نشر کیا جائے گا۔‘‘ جیو ہاٹ اسٹار کے علاوہ آسکر کی ۹۷؍ ویں تقریب کو اسٹارموویز اور اسٹارموویز سلیکٹ پر بھی ۳؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو صبح ۵؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ مداح اسٹار موویز اور اسٹار موویز سلیکٹ پر اسی دن ۸؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر اسے دوبارہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: نوتن پہلی مس انڈیا تھیں جنہوں نے فلموں میں کام کیا
یاد رہے کہ آسکرز کی پہلی فہرست، جس کا اعلان اکیڈمی نے کیا تھا، میں اسٹرلنگ کے براؤن، جوئے الوین، ولیم دوفے، آنا دے آرماس، للی روز ڈیپ، گولڈی ہان،اوپرا ونفرے، بین اسٹیلراور کونی نیلسن وغیرہ شامل ہیں۔ ہیلی بیری، پینیلوپی کروز، ایلے فیننگ، ووپی گولڈ برگ، اسکارلیٹ جوہانسن، جان لیسگو، ایمی پوہل، جون اسکویب اور بوون یانگ دوسرے مرحلے میں نظامت کریں گے۔ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، ایما اسٹون، کلین مرفی اور دیواین جوی رندالف تقریب میں ایوارڈ پیش کریں گے۔