• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسکر: اکیڈمی نے ۴۸۷؍ نئے ممبران کو مدعو کیا، کئی ہندوستانی فلمی شخصیت شامل

Updated: June 27, 2024, 8:18 PM IST | New Delhi

آسکر منعقد کرنے والا ادارہ اکیڈمی آف موشن پکچرز اینڈ سائنس نے ۴۸۷؍ نئے ممبران کو ادارے سے وابستہ ہونے کی دعوت دی ہے جن میں ہندوستان کی کئی فلمی شخصیات ہیں۔ ان میں ایس ایس راجہ مولی، شبانہ اعظمی اور رتیش سدھوانی کے نام قابل ذکر ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اکیڈمی آف موشن پکچرز اینڈسائنس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ۴۸۷؍ نئے ممبران کو ادارے سے وابستہ ہونے کی دعوت دے رہا ہے۔ اگر ان تمام افراد نے اکیڈمی کی درخواست قبول کرلی تو اکیڈمی کی مجموعی ممبرشپ ۱۰؍ ہزار ۹۱۰؍ ہو جائے گی۔ اکیڈمی نے ہندوستان سے جتنے افراد کو مدعو کیا ہے، ان میں فلمساز ایس ایس راجہ مولی، معروف اداکارہ شبانہ اعظمیٰ اور رتیش سدھوانی بھی شامل ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by The Academy (@theacademy)

اکیڈمی نے ۶۸؍ ممالک سے مختلف افراد کو مدعو کیا ہے۔ تاہم، ان میں ۴۶؍ فیصد خواتین ہیں ۔ اکیڈمی کی جانب سے مدعو کئے گئے ۵۶؍ فیصد افراد کا تعلق امریکہ سے نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف تشدد میں تشویشناک اضافہ، امریکی رپورٹ میں انکشاف

اجول نرگوڈکر، آسکر اکیڈمی کے رکن، نے ای ٹی ٹائمز سے بات چیت کرتےہوئے بتایا کہ ’’اس فہرست میں مشہور اداکارہ شابہ اعظمیٰ ،ڈائریکٹر ایس ایس راجہمولی، پروڈیوسر رتیش سدھوانی اور دیگر افراد شامل ہیں۔ مَیں اس اعزاز کیلئے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘
 
اکیڈمی کی جانب سے مدعو کئےجانے والے ہندوستانی افراد کی فہرست 
شبانہ اعظمیٰ
روی ورمن
راما راجہ مولی
شیتل شرما
ریما داد
ایس ایس راجہ مولی
آنند کمار ٹکر
نشا پہوجا
 ہیمل ترویدی
رتیش سدھوانی
گتیش پانڈیا

اکیڈمی کے اسنٹاگرام سے حاصل کردہ تصویر۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK