• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

امیزون سیریز پاتال لوک کا سیزن ۲؍، ۱۷؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگا

Updated: December 23, 2024, 5:41 PM IST | Mumbai

کرائم ڈراما سیریز پاتال لوک کا سیزن ۲؍، ۱۷؍ جنوری ۲۰۲۵ءکو امیزون پرائم پر ریلیز کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سیریز میں جے دیپ اہلوات نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

Jaydeep`s performance in the series was appreciated. Photo: INN
سیریز میں جے دیپ کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔تصویر: آئی این این

پاتال لوک کے فلم سازوں نے اعلان کیا ہے کہ ’’کرائم ڈراما سیریز پاتال لوک کا سیزن ۲؍ ۱۷؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو امیزون پرائم پر ریلیز کیا جائے گا۔‘‘ اس سیریز میں پاتال لوک نے کلیدی کرداراداکیا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

فلم سازوں نے اپنے انسٹاگرام پر یہ علان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اس سیزن کا آغاز پاتال لوک کے دوسرے سیزن کے ساتھ کیجئے جو ۱۷؍جنوری ۲۰۲۵ء کوریلیز ہوگا۔‘‘فلم سازوں کے ذریعے جاری کئے گئے پوسٹر میں جے دیپ کا چہرہ دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے آدھے چہرے پر سانڈ کے چہرے کا ڈھانچہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ملکہ ترنم نور جہاں کی آوازآج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے

بیگ گراؤنڈ میں دھواں اور آگ دیکھی جاسکتی ہے جو سیزن ۲؍ کے مزید پرتجسس ہونے کی نشاندہی کر رہی ہے۔ سدیپ شرما کے ذریعے تیارہ کردہ اس سیریز کا پہلا سیزن امیزون پرائم پر موجود ہے جس میں جے دیپ اہلوات نے ایک پولیس آفیسر کاکردارادا کیا ہے۔فلم سازوں نے یہ نشاندہی کی تھی کہ سیریز کا سیزن ۲؍مزید پرتجسس اور پرلطف ہوگا کیونکہ اس میں جے دیپ اہلوات کے ہاتھی رام اور اشواک سنگھ انصاری نئی تفتیش کا آغاز کریں گے۔ سیزن ۲؍ کی ہدایتکاری کے فرائض اویناش ارون نے انجام دیئے ہیں جبکہ اسے کرنیش شرما نے پروڈیوس کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK