انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے ذرائع کے مطابق فواد خان اوروانی کپور کی فلم ’’عبیر گلال‘‘کوہندوستان میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یاد رہے کہ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘کے بعداس فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کرنے کے مطالبات کئے جارہے تھے۔
EPAPER
Updated: April 24, 2025, 3:09 PM IST | Mumbai
انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے ذرائع کے مطابق فواد خان اوروانی کپور کی فلم ’’عبیر گلال‘‘کوہندوستان میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یاد رہے کہ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘کے بعداس فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کرنے کے مطالبات کئے جارہے تھے۔
انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ منسٹری کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’فواد خان اور وانی کپور کی اداکاری سے مزین فلم’’عبیر گلال‘‘ اب ہندوستان میں ریلیز نہیں ہوگی۔ قبل ازیں فوادخان نے اپنی فلم کے بائیکاٹ کے مطالبات کے دوران بدھ کی رات پہلگام، جموں کشمیر میں ہونےو الے دہشت گردانہ حملے پراظہار افسوس بھی کیا تھا۔
یاد رہے کہ منگل کو ہونے والے اس دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں تقریباً ۲۶؍ افراد نے اپنی جانیں گنوائی تھیں جن میں زیادہ ترسیاح شامل تھے۔ اسے ۲۰۱۹ء میں ہونے والے ’’پلوامہ حملے‘‘ کے بعد سب سے خطرناک حملہ قراردیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: جتیندر کو بالی ووڈ کا ڈانسنگ اسٹار تسلیم کیا جاتا ہے
فواد خان، جنہیں آخری مرتبہ ۲۰۱۶ءکی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں دیکھا گیا تھا، نے ’’یوری دہشت گردانہ حملے‘‘ کے بعد بھی مذمت کاسامنا کیا تھا۔ انہوں نے بدھ کی شام اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے پہلگام حملے پر اظہار افسوس کیا۔ فواد کا یہ ردعمل تب سامنے آیا ہے جب ’’فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلوائے‘‘ (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے بدھ کو پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد کرنےکے اپنے مطالبات کو دہرایا تھا۔ انہوں نے زور دیا تھا کہ ہندوستانی فلم اورانٹرٹینمنٹ سیکٹر نے پاکستانی اداکاروں، گلوکاروں اور تکنیک کاروں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔