پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہوں۔یاد رہے کہ ماورہ حسین نے ہرش وردھن کے ساتھ اپنی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔
EPAPER
Updated: March 08, 2025, 4:28 PM IST | Mumabi
پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہوں۔یاد رہے کہ ماورہ حسین نے ہرش وردھن کے ساتھ اپنی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔
ہرش وردھن اور ماورہ حسین کی اداکاری سے مزین فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ کو ۹؍ سال مکمل ہونے کے بعد اسے ری ریلیز کیا گیا ہے۔ باکس آفس پر نئی فلموں کی ریلیز کے بعد بھی اس فلم نےاپنی ریلیز سے بھی بہترین کاروبار کیا تھا۔ ’’صنم تیری قسم‘‘کی ری ریلیز کے بعد ماورہ حسین نے بتایا ہے کہ وہ سلمان خان اور رنبیر کپور کےساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔ ماورہ حسین نے انسٹنٹ بالی ووڈ کے ساتھ ہونےو الے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ ’’ایسے بہت سے افراد ہیں جن کے ساتھ میں کام کرنا چاہتی تھی لیکن میں واقعی سلمان سر کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی کیونکہ میں ان کی مداح ہوں اور میں نے ان کی تمام فلمیں دیکھی ہیں۔‘‘ انہوں نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ ’’میں ایسی امید کر رہی ہوں کہ وہ جلدی ریٹائرمنٹ نہ لیں۔ میں چاہتی ہوں کہ سلمان خان ہمیشہ کام کریں اور مجھے یہ بھی امید ہے کہ میں ان کی کسی فلم کا حصہ ہوں گی۔‘‘
ماورہ حسین نے رنبیر کپور کےساتھ کام کرنے کی اپنی خواہش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا بھی پسند کروںگی۔ میں واقعی ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں ۔ میں چاہتی ہوں کہ میں ان کےساتھ ’’راک اسٹار‘‘ جیسی کوئی فلم کروں۔یہ ایسی دوسری فلم ہے جس میں نے سب سے زیادہ دیکھا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’دی سمر آئی ٹرنڈ پریٹی‘‘ کا تیسرا اور آخری سیزن جولائی میں ریلیز ہوگا، مداح پُرجوش
مڈ ڈے کےساتھ اپنے انٹرویو میں ماورہ نے ’’صنم تیری قسم‘‘ کے سیکوئل کی قیاس آرائیوں کے متعق بات چیت کی تھی اور کہا تھا کہ ’’فلم کےپروڈیوسرز نے ان سےرابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے اب تک فلم کی اسکرپٹ نہیں پڑھی ہے۔ فلم میں ان کی موجودگی کے تعلق سے ابھی بھی شبہ ہے لیکن انہوں نے اپنے کردارکی واپسی پرخوشی کااظہار کیا تھا۔قبل ازیں کنیکٹ سائن کے ساتھ انٹرویو میں ماورہ نے ’’صنم تیری قسم‘‘کے پروڈیوسر دیپک مکت کو کریڈیٹ دیا تھا کہ انہوں نے اس فلم کو زندہ رکھا اورامید ظاہر کی کہ ان کی موجودگی کے بغیر فلم کا سیکوئل سامعین کی امیدوں سے زیادہ بہترین ہوگا۔‘‘