• Mon, 20 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: لاس اینجلس کی جنگلاتی آگ، کریکٹس چوائس ایوارڈکی تقریب فروری تک ملتوی

Updated: January 18, 2025, 8:58 PM IST | Washington

لاس اینجلس، امریکہ کی جنگلاتی آگ کے سبب سانٹا مونیکا میں متوقع کریکٹس چوائس ایوارڈ کی تقریب فروری تک منسوخ کی گئی ہے۔ ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق یہ تقریب ۷ ؍ فروری ۲۰۲۵ء کو منعقد کی جائے گی۔ یاد رہے کہ آسکر کی تقریب بھی منسوخ کرنے کے بارے میں غور کیا جارہا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

لاس اینجلس کی جنگلاتی آگ کے سبب ۱۲؍جنوری ۲۰۲۵ء کو سانٹا مونیکا میں متوقع کریکٹس چوائس ایوارڈمنسوخ کئے گئے ہیں۔ ایوارڈکو ۲۶؍ جنوری ۲۰۲۵ء تک ملتوی کیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ایوارڈ کی تقریب فروری ۲۰۲۵ء میں منعقد کی جائے گی۔ 

ورائٹی کی رپورٹ کیا کہتی ہے؟
ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق ’’ایوارڈ کی تقریب ۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کو منعقد کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ یہ تقریب سانٹا مونیکا کے بارکر ہینگر میں منعقد کی جائے گی۔ کریکٹس چوائس ایوارڈز ۲۰۲۵ء کی میزبانی کی ذمہ داری چیلسا ہینڈلر انجام دیں گی۔ ایوارڈ کی تقریب ’’ای‘‘ پر لائیو پوڈکاسٹ براڈکاسٹ کی جائے گی۔ عالمی اور گھریلو مداحوں کیلئے اگلے دن پی کوک پر یہ تقریب دیکھنے کیلئے موجود ہوگی۔ یاد رہے کہ لاس اینجلس کی جنگلاتی آگ کے سبب منسو خ ہونے والی دیگر تقریبات میں ’’ہالی ووڈ میں مصری تھیٹر میں امریکن سنیماتھیک ٹریبیوٹ‘‘، ’’سنسیٹ ٹاؤر میں منعقدہ یونیورسل پارٹی وتھ ڈونا لانگلے‘‘، ’’بافٹا ٹی‘‘ اور ’’اے اے آر پی مووی فار گراؤن اپس ایوارڈز‘‘ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’کہو نا پیار ہے‘‘ کی ریلیز کے بعد مداح ہمیں خون کے خط لکھتے تھے: امیشا پٹیل

امریکی فلم انسٹی ٹیوٹ ایوارڈ کی تاریخ کو تبدیل کر کے ۶؍ فروری ۲۰۲۵ء کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ جنگلاتی آگ کے سبب آسکر کی ۲۰۲۵ءویں تقریب میں منسوخ کی جاسکتی ہے۔ آفیشل اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب،جس کی قیادت ٹوم ہینکس، ایما اسٹون،اسٹیون اسپلبرگ اور میرل اسٹریپ کریں گے، حتمی فیصلہ سنانے کیلئے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔‘‘
ایک ذرائع کے مطابق ’’آسکر بورڈ کیلئے اہم خدشہ یہ ہے کہ ’’ہم یہ جشن منائیں گے اور جنگلاتی آگ سے متاثر ہونے والے افراد ناقابل تصور نقصان کی تلافی کر رہے ہوں گے، یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔ اگر اگلے ہفتے تک بھی آگ بجھ جاتی ہے تو حقیقت یہ ہے کہ شہر اب بھی آگ سے ہونےو الے نقصانات کا بوجھ اٹھارہاہے اور اگلے کتنے ماہ تک اس درد کا سامنا کرنا ہوگا۔ اسی لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہمیں اپنی توجہ جنگلاتی آگ سے متاثرہ افراد کی مدد اور ان کیلئے فنڈ جمع کرنے پر مرکوز کرنی چاہئے۔‘‘فی الحال یہ تقریب ۲؍ اپریل ۲۰۲۵ءکیلئے متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK