Inquilab Logo Happiest Places to Work

پنکج ترپاٹھی کی ویب سیریز ’’کریمنل جسٹس‘‘ سیزن ۴، ۲۲؍ مئی کو جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی

Updated: April 29, 2025, 9:40 PM IST | Mumbai

پنکج ترپاٹھی کی اداکاری سے مزین قانونی ڈراما ویب سیریز ’’کریمنل جسٹس‘‘ کا سیزن ۴؍، ۲۲؍ مئی ۲۰۲۵ء کو جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگا۔ یاد رہے کہ یہ ویب سیزیز اسی نام سے موجود برطانوی ویب سیریز سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

Pankaj Tripathi plays the role of a lawyer in the series. Photo: INN
سیریز میں پنکج ترپاٹھی نے وکیل کا کردار نبھایا ہے۔ تصویر: آئی این این

پنکج ترپاٹھی کی اداکاری سے مزین قانونی ڈراما ویب سیریز ’’کریمنل جسٹس‘‘ کا سیزن ۴؍، ۲۲؍ مئی ۲۰۲۵ء کو جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگا۔ پنکج ترپاٹھی کے ذریعے شیئر کردہ ۴۱؍ سیکنڈ کے ٹیزر میں انہیں ایک نئے کیس کے ساتھ مادھو مشرا کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں سروین چاولہ، محمد ذیشان ایوب، سویتا باسو پرساد اور میتا وسشٹھ کو بھی دکھایا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’آل وی امیجن ایز لائٹ‘ کی ہدایتکارہ پائل کپاڈیہ کانز فلم فیسٹیول کیلئے جیوری منتخب

جیو ہاٹ اسٹار نے بھی انسٹاگرام پریہ ویڈیو شیئرکیا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’سیدھا سادہ تو مادھو جی کے نصاب میں ہی نہیں ہے۔ آپ کے پسندیدہ وکیل صاحب آرہے ہیں کورٹ روم میں واپس۔‘‘ پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا ہے کہ ’’گزشتہ کئی برس سے میں انتظار کررہا ہوں۔‘‘ دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’کل ہی میں نے کمینٹ کیا تھا کہ اگلا سیزن آنے میں بہت تاخیر ہورہی ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: اکشے کمار کی فلم ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ نے عالمی سطح پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا

یاد رہے کہ ’’کریمنل جسٹس‘‘ کو ۲۰۰۸ء کی پیٹر موفت کی برطانوی سیریز ’’کریمنل جسٹس‘‘ سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔ اس سیریز میں ایک ڈرائیور کی کہانی بیان کی گئی ہے جو اپنے ایک مسافر کے قتل کے کیس میں پھنس جاتا ہے۔ یاد رہے کہ پنکج ترپاٹھی کو آخری مرتبہ پرائم ویڈیو کی سیریز ’’مرزا پور‘‘ میں دیکھا گیا تھا جس میں علی فضل، شویتا ترپاٹھی، راسیکا دوگل اور وجئے ورما نے بھی اداکاری کی تھی۔ وہ انوراگ باسو کی فلم ’’میٹرو ان دنوں‘‘ میں بھی نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK