آج لیجنڈری غزل گلوکارپنکج ادھاس کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدم وبھوشن تفویض کیا گیا۔ پنکج ادھاس کی اہلیہ فریدہ ادھاس نے راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے اعزاز قبول کیا۔
EPAPER
Updated: April 28, 2025, 10:07 PM IST | Mumbai
آج لیجنڈری غزل گلوکارپنکج ادھاس کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدم وبھوشن تفویض کیا گیا۔ پنکج ادھاس کی اہلیہ فریدہ ادھاس نے راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے اعزاز قبول کیا۔
آج لیجنڈری غزل گلوکار پنکج ادھاس کو پدم بھوش تفویض کیا گیا ہے۔ پنکج ادھاس کی اہلیہ فریدہ ادھاس نے صدر جمہوریہ دروپدی مرموسے راشٹریہ بھون میں یہ اعزاز قبول کیا۔ یاد رہے کہ ۲۶؍ فروری ۲۰۲۴ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ پنکج ادھاس کی اہلیہ سفید رنگ کی ساڑھی میں ملبوس تھیں۔ انہوں نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے اپنے شوہر کے اعزاز میں ملک کاتیسرا اعلیٰ ترین شہری اعزاز قبول کیا ہے۔ پنکج ادھاس اور فریدہ ادھاس کی بیٹیاں نایاب اور ریوا ادھاس بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھئے: ایس ایس راجا مولی نے تصدیق کی کہ ’’مہابھارت ‘‘ میں نانی ضرور شامل ہوں گے
یاد رہے کہ یوم جمہوریہ سے ایک دن قبل پدم شری ایوارڈ کااعلان کیا گیا تھا۔ اس اعزاز کیلئے کل ۱۳۹؍ ناموں کا اعلان کیا گیا تھا جن میں ۷؍ پدم وبھوشن، ۱۹؍ پدم وبھوشن اور ۱۱۳؍ نام پدم شری کیلئے منتخب کئے گئے تھے۔ ایوارڈ یافتہ افراد کو فنکاری، سماجی کام، سائنس، طب اور دیگر اہم شعبوں میں نمایاں کاما انجام دینےکیلئے یہ اعزازدیئے گئے ہیں۔ پنکج ادھاس مشہور ہندوستانی غزل گلوکار تھے جو اپنی روحانی آواز کیلئے مشہور تھے۔