Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس ایس راجا مولی نے تصدیق کی کہ ’’مہابھارت ‘‘ میں نانی ضرور شامل ہوں گے

Updated: April 28, 2025, 9:21 PM IST | Mumbai

نانی کی اگلی فلم ’’ہٹ:دی تھرڈ کیس‘‘ کی ’پری ریلیز ‘(ریلیز سےقبل ) کی تقریب میں ایس ایس راجامولی نے نانی کو ’’مہابھارت‘‘ میں کاسٹ کرنےکی تصدیق کی۔فی الحال راجامولی مہیش بابو اور پرینکاچوپڑہ کے ساتھ اپنی اگلی جنگل ایڈوینچر فلم کی شوٹنگ میںمصروف ہیں۔

SS Rajamouli and Nani during an event. Photo: INN
ایس ایس راجامولی اور نانی ایک تقریب کے دوران۔ تصویر: آئی این این

گزشتہ ۴؍ برسوں سے فلمساز ایس ایس راجامولی اور اداکار اور فلمساز عامر خان ’’مہابھارت‘‘ کو بڑی اسکرین پر لانے کیلئے تگ ودو کر رہے ہیں۔ ایس ایس راجا مولی اور عامر خان نے ایک مرتبہ پھر ’’مہابھارت‘‘ پر مبنی فلم بنانے کے تعلق سے بات چیت کی۔ ایس ایس راجا مولی فی الحال مہیش بابو اور پرینکا چوپڑہ کے ساتھ اپنی جنگل ایڈوینچر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ عامر خان نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ امسال ’’مہابھارت‘‘پر کام کریں گے اور وہ اس فرینچائز پر بہت سی فلمیں بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جن کی ہدایتکاری مختلف ہدایتکار کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’کیسری ۲‘‘ کو پروموٹ کرنے کیلئے پہلگام حملہ استعمال کرنے پر اکشے کمار تنقیدوں کی زد

تاہم، اب ایس ایس راجامولی نے اپنی اگلی فلم کے پہلے اداکار کا اعلان کرتے ہوئے عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ حیدرآباد میں ایس ایس راجا مولی نے نانی کی اگلی ایکشن تھریلر فلم ’’ہٹ: دی تھرڈ کیس‘‘ کی ریلیز سے قبل ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران میزبان سوما کنا کالا نے راجا مولی سے مہیش بابو اور پرینکا چوپڑا کی اداکاری سے مزین ان کی اگلی فلم کے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے فلم کے تعلق سے کوئی بھی تفصیل دینے سے انکار کردیا۔ بعد ازیں سوما کنا کالا نے ایس ایس راجا مولی سے ان کے اگلے پروجیکٹ ’’مہا بھارت‘‘ کے متعلق سوال کیا کہ ’’اس فلم میں نانی بھی نظر آئیں گے یا نہیں؟‘‘ جس کے جواب میں انہوں نے کہا ’’نانی بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے، یہ طے ہے۔‘‘راجا مولی کی اس تصدیق کے بعد ہال سامعین کی تالیوں سے گونج اٹھا۔

یہ بھی پڑھئے: اسکرین رائٹر وی وجیندر پرساد نے ’’بجرنگی بھائیجان‘‘ کے سیکوئل کا اشارہ دیا

حال ہی میں ایس ایس راجا مولی کے والد وجیندر پرساد نے تصدیق کی تھی کہ عامر خان نے راجامولی سے ’’مہابھارت‘‘ کیلئے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ ’’کچھ دنوں قبل وہ (عامرخان) ’’مہابھارت‘‘ بنانے کے خیال کے ساتھ آئے تھے۔ مجھے نہیں معلوم کے بعد میں کیا ہوا۔‘‘ تبھی ان سے سوال کیا گیا کہ ’’کیا وہ بھی اپنے بیٹے کی فلم ’’مہابھارت‘‘کاحصہ بننا پسند کریں گے؟‘‘جس کے جواب میں انہوں نے ہامی بھری اور کہا ’’اس (ایس ایس راجامولی) کا حتمی مقصد ’’مہابھارت‘‘بنانا ہے۔‘‘ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ عامرخان ’’مہابھارت‘‘ کو کس طریقے سے بناتے ہیں اور ایس ایس راجامولی کا ورژن اس سے کس طرح مختلف ہوسکتا ہے؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK