Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

پنکج ادھاس کی پہلی برسی پران کا آخری نغمہ ’’بیٹھی ہو کیوں گم صم‘‘ ریلیز

Updated: February 28, 2025, 10:08 PM IST | Mumabi

مشہورغزل سنگر پنکج ادھاس کی پہلی برسی پر ان کی ٹیم نے ان کا آخری نغمہ ’’بیٹھی ہو کیوں گم صم‘‘ ریلیز کیا ہے۔

pankaj udhas. Photo: INN
پنکج ادھاس ایک بہترین غزل گلوکار تھے۔ تصویر: آئی این این

مشہور غزل گلوکار پنکج ادھاس کی پہلی برسی پر ان کی ٹیم نے ان کا آخری نغمہ ’’بیٹھی ہو کیوں گم صم‘‘ ریلیز کیا ہے۔ پنکج ادھاس کی بیٹی ریوا ادھاس اور بیٹے نائب ادھاس نے پریس نوٹ میں لکھا ہے کہ ’’لیجنڈ کبھی نہیں مرتے اور نہ ہی ان کی موسیقی ختم ہوتی ہے۔ہمارے والد کی آواز میں ہمیشہ وہ طاقت رہے گی جو دلوں کو چھولے اور اس نغمے کے ساتھ اس آواز نے دوبارہ وہی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’سکندر‘‘ کے بعد ساجد ناڈیاڈ والا اپنے بیٹے سبحان کو بطور ہیرو لانچ کریں گے

یہ ان کے خزانے سے کبھی نہ ریلیز کیا گیا پہلا ہیرا ہے۔ یہ وہ نغمہ ہے جسے بڑے پیمانے پر ریلیز کرنے کیلئے ہم پرجوش تھے۔ ان کی آخری برسی پر اس نغمے کی ریلیز نے اس لمحے کو مزید خوبصورت بنا دیا ہے۔‘‘ اس نغمے کو محروم آنند شنکر نے ترتیب دیا ہے جبکہ دیپک پنڈت اور ادھاس نے اسے دوبارہ فلمایا ہے۔ انہوں ہی نے یہ نغمہ لکھا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK