’’سکندر‘‘کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد پروڈیوسر ساجد ناڈیاوالا اپنے بیٹے سبحان ناڈیاوالا کوبطور ہیرو لانچ کریں گے۔ سبحان کی اداکاری سے سجی فلم کی شوٹنگ جون ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی۔
EPAPER
Updated: February 28, 2025, 8:18 PM IST | Mumbai
’’سکندر‘‘کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد پروڈیوسر ساجد ناڈیاوالا اپنے بیٹے سبحان ناڈیاوالا کوبطور ہیرو لانچ کریں گے۔ سبحان کی اداکاری سے سجی فلم کی شوٹنگ جون ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی۔
سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘مکمل ہونے کے قریب ہے۔ اس فلم کے بعد ساجد ناڈیا والا ایسے پروجیکٹ پر توجہ مرکوز کریں گے جس میں سبحان ناڈیا والا کو بطور ہیرو لانچ کیا جائے گا۔ اس فلم کی ہدایتکاری ششانک کھیتان کریں گے جو ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ (۲۰۱۴ء) اور ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ (۲۰۱۷ء)جیسی فلموں کیلئے مشہور ہیں۔رپورٹس کے مطابق سبحان ناڈیا والا ، جنہیں کم عمری سے ہی اداکاری کا شوق ہے، نے ۲؍ سال قبل ٹریننگ شروع کر دی تھی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: پہلا کام ملنے سے پہلے مجھے ۴۰۰؍ سے زائد مرتبہ مسترد کیا گیا تھا: ویوین ڈی سینا
ایک ذرائع کے مطابق ’’سبحان ناڈیا والا اداکاری، ایکشن اور وائس ماڈیولیشن کے علاوہ فلمسازی کے مختلف پہلوؤں کی ٹریننگ لے رہے ہیں۔ انہوں نے چند برسوں تک اپنے والد کے پرودکشن ہاؤس میں پردے کے پیچھے (بی ہائنڈ دی سین) کام کیا ہے۔ ساجد ناڈیا والا چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا کیمرے کے سامنے آنے سے پہلے فلمسازی کے مختلف پہلوؤں میں ماہر ہوجائے۔ امسال ناڈیا والا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ کو ۷۵؍ سال کا عرصہ مکمل ہوجائے گا۔ ساجد ناڈیا والا کے مطابق یہ نئی جنریشن کو لانچ کرنے کا بہترین موقع ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے وہ سکندر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کی تکمیل کے بعد وہ ششناک کے ساتھ اپنی دوسری فلم پر کام کریں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ جون ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی۔‘‘