• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وزیر اعظم نریندر مودی نے راج کپور کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

Updated: December 14, 2024, 6:25 PM IST | Mumbai

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے بالی ووڈ کے مشہوراداکار راج کپور کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس ہفتے کے اوائل میں کپور خاندان نے مودی سے ملاقات کر کے انہیں راج کپورکے اعزاز میں رکھے ہوئے فلم فیسٹیول کیلئے مدعو کیا تھا۔

Raj Kapoor called the Charlie Chaplin of Indian cinema. Photo: INN
راج کپور کو ہندوستانی سنیما کا چارلی چاپلین بھی کہتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بالی ووڈ کے معروف اداکار راج کپور کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مودی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’راج کپور نے ہندوستانی اور بین الاقوامی سنیما پر کبھی نہ مٹنے والی چھاپ چھوڑی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ اس ہفتے کے آغاز میں راج کپور کے اہل خانہ، جن میں کرینہ کپور خان، رنبیر کپور، نیتو کپور، کرشمہ کپور و دیگر شامل ہیں، نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی اور انہیں راج کپور کی ۱۰۰؍ ویں سالگرہ کے جشن کے موقع پر منعقد کئے گئے فیسٹیول میں مدعو کیا تھا۔

فیسٹیول میں راج کپور کی فلموں کی نمائش کی جائے گی جن میں آگ (۱۹۴۸ء)، برسات (۱۹۴۹ء)، آوارہ (۱۹۵۱ء)، شری ۴۲۰؍ (۱۹۵۵ء)، جاگتے رہو (۱۹۵۶ء)، جس دیش میں گنگا بہتی ہے (۱۹۶۰ء)، سنگم (۱۹۶۴ء)، میرانام جوکر (۱۹۷۰ء) اور رام تیری گنگا میلی (۱۹۸۵ء)شامل ہیں۔ قبل ازیں رنبیر کپور نے کہا تھا کہ ’’ہمیں فخر ہے کہ ہم راج کپور کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: پون کلیان، حنا خان اور نمرت کورگوگل پر سب سے زیادہ سرچ کئے گئے ہندوستانی

’’ہم اس شخص کی نسل سے ہیں جن کی فلموں نے اپنے زمانے کے حالات کی کامیاب منظر کشی کی  اور عوام کی آواز بنی رہیں۔ ان کی فلموں نے آج بھی لوگوں کو متاثر کرنا جاری رکھا ہے۔ ہم نے یہ فیسٹیول اسی عظیم شخصیت کے اعزاز میں رکھا ہے تا کہ ہم لوگوں کو بڑی اسکرین پر ان کا جادو دکھا سکیں۔ ‘‘اس فیسٹیول کے تحت دکھائی جانے والی راج کپور کی تمام فلموں کی ٹکٹیں ۱۰۰؍ روپے سے شروع ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK