• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی میٹرو میں جئے شری رام کے نعرے اور گربا گانےوالوں پر پوجا بھٹ کی سخت تنقید

Updated: October 14, 2024, 5:12 PM IST | Mumbai

ممبئی میٹرو کے ایک ویڈیو میں ایک گروہ کو جئے شری رام کا نعرہ لگاتے اور نوراتری پر گربا گانا گاتے ہوئے دکھایا گیا ، جس پر بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے شدید تنقید کی، ساتھ ہیں اس کی اجازت دینے پر انہوں نے حکام پر بھی سوال اٹھائے۔

Bollywood actress Pooja Bhatt. Photo: INN
بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ۔ تصویر: آئی این این

پوجا بھٹ نے ممبئی میٹرو میں جئے شری رام کے نعرے اور گربا کے گانے پر سخت تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل وہنے والے ایک ویڈیو میں نوراتری کے موقع پر کچھ لوگوں کو ممبئی میٹرو میں گربا گانا گاتے اور جئے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ، جس کے بعد اداکارہ پوجا بھٹ نے جنہیں حال ہی میں او ٹی ٹی دوم کے بگ باس میں دیکھا گیا تھا، اس پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی اظہار ناراضگی کی، اور اسے عوامی مقام کا غلط استعمال قرار دیا، اور کہا کہ اس کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ان کے اس تبصرے کے بعد کئی لوگوں نے انہیں تنقید  کا نشانہ بنایا۔کئی لوگوں نے کہا کہ اس گروپ نے پیشگی کوچ مختص کرایا تھا۔اور انہوں نے کسی کو پریشان نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ممبئی: آج سے چھوٹی گاڑیوں کیلئے ممبئی میں ٹول فری داخلہ، وزیر اعلیٰ کااعلان

کنال پروہت نامی شخص نے لکھا کہ ’’ واقعی ہندوتوا پاپ موسیقی کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اسے امیر غریب، اعلیٰ اور ادنی طبقہ بآسانی گا سکتا ہے، جبکہ انہیں اسے گانے میں کوئی پس و پیش نہیں ہے، ہر جگہ ہندوتوا پاپ چھایا ہے۔‘‘واضح رہے کہ پوجا بھٹ نے ایکس پر لکھا تھا کہ ’’عوامی جگہ پر یہ کیسے جائز ہے؟ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ ہندوتوا پاپ، کرسمس کیرول، بالی ووڈ بلاک بسٹریا اس کے درمیان کچھ بھی ہے۔ عوامی مقامات کا اس طرح غلط استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ حکام اس کی اجازت کیسے اور کیوں دے رہے ہیں؟ ہاں، اب گالی گلوج کا سہارا لو۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ کا موازنہ نیوکلیائی حملے کے بعد کے جاپان سے کرنے پراسرائیل تلملا اٹھا

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر ہم بنیادی اصولوں پر عمل نہیں کر سکتے ہیں تو حقیقی معنوں میں امن و امان کی کوئی امید نہیں ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے غیر قانونی ہورڈنگز جو شہر کی خوبصورتی خراب کرتے ہیں ہیں میٹرو کو پارٹی زون میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ پٹاخے سڑکوں کے بیچوں بیچ جلائے جا رہے ہیں جسے حملہ آور ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔‘‘
کام کے محاذ پر، مہیش بھٹ کی بیٹی پوجا بھٹ نے او ٹی ٹی بگ باس دوم کا حصہ بن کر ریئلٹی ٹی وی کے میدان میں قدم رکھا۔ اپنے او ٹی ٹی کیریئر کو آگے بڑھاتے ہوئے، وہ اب امیزون پرائم ویڈیو کے ’’بگ گرل ڈونٹ کرائی‘‘میں نظر آئیں گی۔ وہ اس سیریز میں ایک اسکول پرنسپل کا کردار ادا کریں گی۔ پوجا کے علاوہ، سیریز میں اونتیکا وندناپو، انیت پڈا، دلائی، ودوشی، لکیلا، افراح سید، اکشیتا سود، رائما سین، اور زویا حسین بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK