پربھاس کی فلم ’’باہوبلی: دی بگیننگ ‘‘ جولائی میں اپنی دسویں سالگرہ کے موقع پر ری ریلیزہوگی۔ یاد رہے کہ ۲۰۱۵ء میں اپنی ریلیز کے بعد یہ باکس آفس پر زیادہ کاروبار کرنے والی فلم بن گئی تھی۔
EPAPER
Updated: March 27, 2025, 8:59 PM IST | Mumbai
پربھاس کی فلم ’’باہوبلی: دی بگیننگ ‘‘ جولائی میں اپنی دسویں سالگرہ کے موقع پر ری ریلیزہوگی۔ یاد رہے کہ ۲۰۱۵ء میں اپنی ریلیز کے بعد یہ باکس آفس پر زیادہ کاروبار کرنے والی فلم بن گئی تھی۔
پربھاس کی فلم ’’باہوبلی:دی بگیننگ‘‘ نےاپنی ریلیز کے بعد باکس آفس پر بہترین کاروبار کیا تھا۔ پربھاس کی فلم ’’سالار‘‘کے بعد ان کی مشہور زمانہ فلم ’’باہوبلی‘‘ اپنی دسویں سالگرہ کے موقع پر جولائی میں ری ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ ۲۰۱۷ء میں اپنی ریلیز کے بعد یہ زیادہ کاروبار کرنےوالی فلموں میں شامل ہوگئی تھی۔ ایس ایس راجامولی کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑے تھے اورپربھاس انڈسٹری کے ایک بہترین اداکار بن کر ابھرے تھے۔ فلم کی ری ریلیز کے بعد پربھاس ایک مرتبہ پھر شائقین کے دل میں اپنی جگہ بنانے کیلئے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: نیٹ فلکس کی ’’ایڈولیسنس‘‘ نے تاریخ رقم کی، ۱۱؍دن میں ۳۰ء۶۶؍ ملین مرتبہ دیکھا گیا
رپورٹس کے مطابق ’’پربھاس کی فلم ’’باہوبلی‘‘ جولائی میں اپنی دسویں سالگرہ کے موقع پر ری ریلیزہونے کیلئے تیار ہے۔ ۲۰۱۵ء میں اپنی ریلیز کے بعد اس نے ملک بھر میں سنیماگھروںمیں تباہی مچائی تھی اور۲۰۱۷ءمیں فرینچائز کی دوسری فلم کی ریلیزتک اپنا دبدبہ قائم رکھا تھا۔