پربھاس کی فلم ’’راجا صاحب‘‘ کی ریلیز ان کے زخمی ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوسکتی ہے۔ فلم کی ریلیز کے ملتوی ہونے کی وجہ ان کا زخمی ہونابتائی جارہی ہے۔ تاہم، ان کے ٹھیک ہونے کے بعد فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: February 07, 2025, 9:58 PM IST | Mumabi
پربھاس کی فلم ’’راجا صاحب‘‘ کی ریلیز ان کے زخمی ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوسکتی ہے۔ فلم کی ریلیز کے ملتوی ہونے کی وجہ ان کا زخمی ہونابتائی جارہی ہے۔ تاہم، ان کے ٹھیک ہونے کے بعد فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
پربھاس کی فلم ’’راجا صاحب‘‘ کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔ تاہم، متعدد رپورٹس کے مطابق فلم کی ریلیز متوقع تاریخ پر ریلیز نہیں ہوگی۔ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ’’فلمساز فلم کو ۱۰؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ریلیز کرنے کے بجائے اس کی ریلیز کو دسہرا تک لے جانے پر زور دے رہے ہیں۔ فلم کی ریلیز میں تاخیر پربھاس کی چوٹ کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ پربھاس اپنی فلم ’’فوجی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ان کے فلم پروجیکٹس متاثر ہوئے ہیں جن میں ’’راجاصاحب‘‘ بھی شامل ہیں۔فلمسازوں کو فلم کی شوٹنگ عارضی طور پر روکنی پڑی ہے۔ فلم کو متوقع تاریخ پر ختم کرنے کیلئے فلمساز محنت سے کام کررہے ہیں لیکن زیر التواء مناظر کی شوٹنگ اور وی ایف ایکس کے کام فلم کی ریلیز میں تاخیر کی اہم وجہ ثابت ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: فلم ’سکندر‘ میں سلمان کے چار خطرناک ایکشن سین ہونگے
جیسا کہ فلم کو موسم سرما میں ریلیز نہیں کیا جاسکتا اسی لئے فلمساز فلم کو دسہرا کے موقع پر ریلیز کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ یہ تہوار ’’ٹالی ووڈ‘‘ کی فلموں کی ریلیز کیلئے بہترین وقت ہوتا ہے۔ پربھاس موسم گرما میں ’’کالکی ۲۹۸۹؍اے ڈی ۲؍‘‘ کی شوٹنگ شروع کرسکتے ہیں۔ پربھاس کے ٹھیک ہونے اور فلم کے پروڈکشن کے مکمل ہونے کے بعد ہی فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔