• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پربھاس کو جولائی ۲۰۲۴ء کے مقبول ترین فلم اسٹار (مرد) کا خطاب

Updated: August 23, 2024, 7:12 PM IST | Mumbai

اورمیکس میڈیا کی جانب سے جولائی ۲۰۲۴ء کی ’’مقبول ترین فلم اسٹار‘‘ (مرد) کی فہرست جاری ہوئی ہے جس میں پربھاس نے شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار کو پچھاڑ دیا ہے۔ تاہم، اس فہرست میں وہ ارشد وارثی کی جانب سے ’’کالکی‘‘ میں ان کے کردار پر کی جانے والی تنقید کے بعد پہلے نمبر پر آئے ہیں۔

Prabhas in `Kalki`. Image: X
’’کالکی‘‘ میں پربھاس۔ تصویر: ایکس

باکس آفس پر شاندار کمائی کرنے کے بعد ’’کالکی‘‘ کے ہیرو پربھاس `ہندوستان میں سب سے زیادہ مقبول فلم اسٹار (مرد) بن گئے ہیں۔ اورمیکس میڈیا کی جولائی ۲۰۲۴ء کی رپورٹ کے مطابق ’’کالکی‘‘ مئی کے آخر میں ریلیز ہوئی تھی جس کی خوب پر پذیرائی کی گئی۔ اس فلم میں پربھاس، دپیکا پڈوکون، امیتابھ بچن اور کمل ہاسن نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ تاہم، ملک کے مقبول فلم اسٹار کی فہرست میں پربھاس کا نام ارشد وارثی کے تبصروں کے بعد آیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سنجے لیلا بھنسالی ایک شرمیلا اور ڈرپوک لڑکا تھا: ودھو ونود چوپڑا

جولائی ۲۰۲۴ء کی رپورٹ کے مطابق ’’مقبول ترین فلم اسٹار (مرد) ‘‘ میں یہ ۱۰؍ اداکار شامل ہیں:
(۱) پربھاس
(۲) وجے
(۳) شاہ رخ خان
(۴) ، مہیش بابو
(۵) جونیئر این ٹی آر 
(۶) اکشے کمار
(۷) اللو ارجن
(۸) سلمان خان
(۹) رام چرن 
(۱۰) اجیت کمار
اطلاعات کے مطابق ’’کالکی‘‘ نے ہندی ورژن سے ۲۹۴؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ حال ہی میں یہ فلم نیٹ فلکس اور امیزون پرائم ویڈیو پر متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی ہیں۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ فلم میں پربھاس کے کردار پر ارشد وارثی کی تنقید وائرل ہونے کے بعد یہ فلم دوبارہ سرخیوں میں آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان نے بھانجے کے ساتھ اپنے نئے گانے کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کیا

ارشد وارثی نے حال ہی میں کہا کہ ’’کالکی‘‘ میں پربھاس ایک ’جوکر‘ کی طرح لگ رہے تھے۔ اداکار سے ایک حالیہ فلم کا نام بتانے کو کہا گیا جو انہوں نے دیکھی اور پسند نہیں کی، تو ارشد وارثی نے کہا کہ ’’انہوں نے ’’کالکی‘‘ دیکھی جس میں انہیں امیتابھ کا کردار پسند آیا مگر وہ پربھاس سے متاثر نہیں ہوئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ پربھاس کو میل گبسن جیسا نظر آنا چاہئے تھا جبکہ ارشد کا تبصرہ فلم میں پربھاس کے کردار کے بارے میں تھا، بہت سے لوگوں نے اسے اداکار پر حملہ سمجھا اور ارشد کو طعنہ دیتے ہوئے دفاع میں کود پڑے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK