Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اسپرٹ‘‘ کیلئے پربھاس اپنا وزن کم کریں گے، شوٹنگ اکتوبر ۲۰۲۵ء سے شروع ہوگی

Updated: April 12, 2025, 8:56 PM IST | Mumbai

سندیپ ریڈی وانگا کی ’’اسپرٹ‘‘ میں پربھاس مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جس کیلئے ہدایتکار چاہتے ہیں کہ اداکار اپنا وزن کم کریں تاکہ اسٹنٹ خود انجام دے سکیں۔

Prabhas.Photo: INN
پربھاس۔ تصویر: آئی این این

سندیپ ریڈی وانگا کی ’’اسپرٹ‘‘ کا فلم شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے جس میں پربھاس مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ’’اسپرٹ‘‘ کی شوٹنگ اکتوبر ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی۔ اس فلم کیلئے پربھاس اپنا وزن کم کریں گے اور اپنے اسٹنٹ خود کریں گے۔ اس ضمن میں ذرائع نے پنک ولا کو بتایا کہ ’’اسپرٹ‘‘ ایک باقاعدہ پولیس تھریلر فلم نہیں ہے۔ وانگا نے فلم کے اسکرین پلے پر ۶؍ ماہ صرف کئے ہیں۔ اور اب کاسٹنگ شروع ہے۔ ستمبر یا اکتوبر ۲۰۲۵ء تک اس کی شوٹنگ شروع ہوجائے گی۔‘‘ خیال رہے کہ ’’اسپرٹ‘‘ پر کام شروع کرنے سے پہلے پربھاس ’’راجہ ساب‘‘ اور ’’فوجی‘‘ کی شوٹنگ کا بڑا حصہ مکمل کرلیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: تاپسی پنو اور کنیکا ڈھلون نے ’’حسین دلربا‘‘ سیریز کی تیسری فلم کا اشارہ دیا

ذرائع نے مزید کہا کہ ’’سندیپ ریڈی وانگا ’’اسپرٹ‘‘ کیلئے ایک خاص طریقے سے شوٹنگ کرنا چاہتے ہیں اور پربھاس کے وزن میں کمی کے خواہاں ہیں۔ ان کا خیال رہے کہ فلم کے زیادہ تر اسٹنٹ پربھاس خود کریں۔ ‘‘ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر عام ہوئی تھی کہ فلم میں سیف علی خان اور کرینہ کپور خان ویلن جوڑی کے طور پر کام کر سکتے ہیں لیکن اس کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سندیپ ریڈی وانگا امریکہ کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریا سے بھی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کے خواہاں ہیں۔ ’’اسپرٹ‘‘ ۲۰۲۷ء میں سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK