Inquilab Logo Happiest Places to Work

تاپسی پنو اور کنیکا ڈھلون نے ’’حسین دلربا‘‘ سیریز کی تیسری فلم کا اشارہ دیا

Updated: April 12, 2025, 4:02 PM IST | Mumbai

تاپسی پنو اورکنیکا ڈھلون نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے نیٹ فلکس کی مشہور فلم سیریز ’’حسین دلربا‘‘کی تیسری فلم کااشارہ دیا ہے۔یاد رہے کہ ’’حسین دلربا‘‘کا سیکوئل گزشتہ سال اگست میں ریلیز ہوا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

تاپسی پنو اور اسکرین رائٹر کنیکا ڈھلون نے جمعرات کو ایک پوسٹ کے ذریعے نیٹ فلکس کی مشہور فلم سیریز ’’حسین دلربا‘‘ کی تیسری فلم کا اشارہ دیا ہے۔ ڈھلون نے تاپسی پنو کے ایک پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا ہے جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’’رانی ، اس کا جادو اور اس کی دلچسپ کہانیاں۔ پنڈت جی بہت یاد آرہے ہیں۔‘‘

 

پوسٹ میں مشہور فکشن رائٹر دنیش پنڈت کا حوالہ دیا گیا ہے جن کے ناولوں نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ تاپسی پنو کے پوسٹ کے جواب میں ڈھلون نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے ’انتظار اتنا طویل ہوگارانی جی! پنڈت جی پہلے ہی اگلی کتاب میں ہیں۔ اس والی میں ’’پاگل پن ایکس ۳۔‘‘ یاد رہے کہ فی الحال تاپسی پنو دیوآشیش ماکھیجا کی فلم’’گندھاری‘ ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔  کنیکا ڈھلون نے تاپسی پنو کے پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے ’’مداحوں سے پوچھئے کس نے ہمیں زیادہ محبت دی۔ اس بار آپ رانی کی اس غیر متوقع زندگی میں کس موڑ کی توقع کر رہے ہیں؟‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’جاز‘‘ کی ۵۰؍ ویں سالگرہ پر اکیڈمی آف موشن پکچرز نے فلم کی نمائش کا اعلان کیا

’’کچھ حسین دلربافلم سیریز کے بارے میں‘‘
’’حسین دلربا‘‘سیریز کی پہلی فلم ۲۰۲۱ء میں ریلیز ہوئی تھی جس کی ہدایتکاری کے فرائض ونیل میتھو نے انجام دیئے تھے۔ اس فلم میں رانی کشیپ اور وکرانت میسی نے کلیدی کرداراداکیا تھا۔ ’’حسین دلربا‘‘کا سیکوئل ’’پھر آئی حسین دلربا‘‘میں وکرانت میسی کے مدمقابل تاپسی پنو تھیں جو گزشتہ سال اگست میں نیٹ فلکس پر نشر کیا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK