اداکار پرکاش راج نے کامیڈین کنال کامرا کے ساتھ ایک تصویر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں شیو سینا (ایکناتھ شندے) کے کارکنوں کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ ’’تمل ناڈو آٹو سے پہنچنے کا بھائی۔‘‘
EPAPER
Updated: April 12, 2025, 7:35 PM IST | Chennai
اداکار پرکاش راج نے کامیڈین کنال کامرا کے ساتھ ایک تصویر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں شیو سینا (ایکناتھ شندے) کے کارکنوں کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ ’’تمل ناڈو آٹو سے پہنچنے کا بھائی۔‘‘
اداکار پرکاش راج نے جمعہ کو کنال کامرا کے جاری تنازع کے درمیان کامیڈین کے ساتھ اپنی ایک تصویر جاری کی اور اس کا کیپشن لکھا کہ ’’تمل ناڈو پہنچنا آسان ہے۔‘‘ خیال رہے کہ یہ اس جانب اشارہ ہے کہ جب شیوسینا (ایکناتھ شندے) کے کارکنان نے کنال کامرا کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں کال کرکے پوچھا تھا کہ وہ کہاں ہیں۔ کارکنان انہیں دھمکیاں دے رہے تھے۔ پرکاش راج نے کیپشن لکھا کہ ’’تمل ناڈو کیسے پہنچنے کا بھائی! یہ آسان ہے۔ آٹو (رکشا) میں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: صلاحیتوں اور فنکاروں کیلئے سرحد نہیں ہونی چاہئے: سشمتا سین
یاد رہے کہ حال ہی میں شیو سینا کے ایک کارکن کے ساتھ کنال کی بات چیت وائرل ہوئی تھی۔ مذکورہ کلپ میں، پارٹی کارکن کو کامرا کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتے ہوئے سنا گیا ہے اور انہیں متنبہ کیا گیا ہے کہ انہیں اسٹوڈیو (جہاں انہوں نے اپنا حالیہ ویڈیو فلمایا تھا) جیسا انجام بھگتنا پڑے گا۔ اسٹوڈیو میں شیوسینا کارکنوں نے توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ کلپ میں کنال کو کہا گیا تھا کہ ’’تُو جِدھر ملے گا، تیرا بھی وہی حال ہوگا۔‘‘ کال کرنے والے نے پھر کامیڈین کے ٹھکانے کے بارے میں دریافت کیا، جس پر کامرا نے دھمکیوں سے بے نیاز ہو کر اطمینان سے جواب دیا، ’’آجا تمل ناڈو، میں یہیں ملوں گا۔‘‘ جب کال کرنے والے نے پوچھا، ’’کدھر آنے کا؟‘‘ کامرا نے جواب دیا، ’’تمل ناڈو آجا۔‘‘ جس پر شیو سینا کے پریشان کارکنوں نے کہا، ’’ابھی تمل ناڈو کسے پہنچے گا بھائی!‘‘ یہ کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا، جس کے خوب میمز بنائے گئے۔
Tamilnadu kaise pahunchneka bhai ..?? Simple .. Auto mein @kunalkamra88 #justasking pic.twitter.com/3sLW7SA4k2
— Prakash Raj (@prakashraaj) April 11, 2025
واضح رہے کہ منگل کو بامبے ہائی کورٹ نے شیو سینا کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے سلسلے میں کنال کامرا کو ۱۶؍ اپریل تک گرفتاری سے عبوری تحفظ فراہم کیا ہے۔ ایک الگ تنازع میں، کامرا نے بک مائی شو پر سیاسی دباؤ کی وجہ سے اپنے شوز منسوخ کرنے کا الزام لگایا ہے۔