سشمتا سین نے حال ہی میں اپنےایک انٹرویو میںپاکستانی اداکاروں کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے تعلق سے اپنےر دعمل کااظہا رکرتےہوئے کہا کہ ’’صلاحیتوں اور فنکاروں کیلئے کوئی سر حدنہیں ہونی چاہئے۔‘‘
EPAPER
Updated: April 12, 2025, 5:24 PM IST | Mumbai
سشمتا سین نے حال ہی میں اپنےایک انٹرویو میںپاکستانی اداکاروں کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے تعلق سے اپنےر دعمل کااظہا رکرتےہوئے کہا کہ ’’صلاحیتوں اور فنکاروں کیلئے کوئی سر حدنہیں ہونی چاہئے۔‘‘
بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین نے حال ہی میں بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاروں کی واپسی کے تعلق سے بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’صلاحیتوں اور فنکاروں کیلئےکوئی سرحد نہیں ہونی چاہئے۔‘‘ سشمتا سین نے کہا کہ ’’یہ صلاحیتوں کی فیلڈ ہے اور آزادی کی وجہ سے ہی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہے اسی لئے مجھے ایسالگتا ہے کہ ایسی فیلڈ کو ہمیشہ ہر ایک کیلئے کھلا رکھنا چاہئے۔‘‘ یاد رہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ فلم ’’عبیر گلال‘‘ کے ساتھ ہندوستانی سنیما میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔ ان کے مداح ایک مرتبہ پھر انہیں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔تاہم، اس فلم نے سیاسی تنازع کوجنم دیا ہے جس نے پاکستانی اداکاروں کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے دیرینہ تناؤ کو بحال کیاہے۔
یہ بھی پڑھئے: فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’’عبیر گلال‘‘ ۹؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی
انسٹنٹ بالی ووڈ کےساتھ اپنی گفتگومیں سشمتا سین سے پاکستانی اداکار جیسے فواد خان وغیرہ کے بالی ووڈ میں کام کرنے پر ان کے ردعمل کے تعلق سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ’’ ’’دیکھئے مجھے اتنا سب پتا نہیں۔ مجھے صرف پتا ہے کہ ہنر اور صلاحیتوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ ہونی بھی نہیں چاہئے کیونکہ یہی ایک چیز ہے۔ ایک اسپورٹس ہے اور ایک ہماری صلاحیتوں کی فیلڈ ہےجہاں پر آزادی کے ذریعے ہماری صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں تو اس کیلئے کوئی سرحد نہیں ہوتی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: تاپسی پنو اور کنیکا ڈھلون نے ’’حسین دلربا‘‘ سیریز کی تیسری فلم کا اشارہ دیا
کچھ ’’عبیر گلال‘‘ کے بارے میں
’’عبیر گلال‘‘ میں فواد خان کے مدمقابل وانی کپورہوں گی۔ اس فلم کی ہدایتکاری آرتی ایس بگڑی نے انجام دی ہے۔ قبل ازیں فواد خان بالی ووڈ فلموں جیسے ’’خوبصورت‘‘(۲۰۱۴ء)،’’کپور این سنس‘‘ (۲۰۱۶ء) اور ’’اے دل ہے مشکل‘‘ (۲۰۱۶ء) میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ کام کے محاذ پر سشمتا سین آخری مرتبہ کرائم تھریلر شو ’’آریا‘‘ میں نظر آئی تھیں اور انہوں نے اپنی سیریز ’تالی‘ کے ذریعے بھی مداحوں کے دل میں جگہ بنائی تھی۔