ایک شاہی مبصر نے خبر دار کیا ہے کہ میگھن مارکل اور پرنس ہیری اگلے سال ختم ہونے والے اپنے نیٹ فلکس معاہدے کے ساتھ دیوالیہ ہوسکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: December 25, 2024, 10:06 PM IST | London
ایک شاہی مبصر نے خبر دار کیا ہے کہ میگھن مارکل اور پرنس ہیری اگلے سال ختم ہونے والے اپنے نیٹ فلکس معاہدے کے ساتھ دیوالیہ ہوسکتے ہیں۔
ایک شاہی مبصر نے خبر دار کیا ہے کہ میگھن مارکل اور پرنس ہیری اگلے سال ختم ہونے والے اپنے نیٹ فلکس معاہدے کے ساتھ دیوالیہ ہوسکتے ہیں۔ سسیکس نے شاہی خاندان کو چھوڑنے کے بعد۲۰۲۰ء میں اسٹریمنگ دیو کے ساتھ پانچ سالہ معاہدہ کیا تھا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پرنس ہیری اور میگھن نے اب ایک نئی کاروباری حکمت عملی اپنا لی ہے، ہر ایک اپنے مخصوص برانڈز کیلئے الگ الگ پروجیکٹس پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ شاہی ماہر رچرڈ فٹز ویلیمز کا خیال ہے کہ معاہدے کی تجدید، جس کی مالیت۲۰۲۰ء میں ۸۰؍ ملینیورو تھی، جاری رکھنے کی حکمت عملی کیلئے ’’بالکل اہم‘‘ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایمسٹرڈیم عدالت نے ایجیکس میکابی فٹ بال میچ سے وابستہ تشدد پر۵؍افراد کوسزا سنائی
فٹز ویلیمز نے جی بی نیوز کو بتایا کہ ان کے کام کو الگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور انہوں نے اس لحاظ سے بالکل ٹھیک کام کیا، اس میں کوئی خرابی نہیں ہے۔ انہیں جس چیز کی ضرورت ہے وہ نیٹ فلکس کیلئے اس کی کوکری سیریز کی ہے۔ لہٰذا آنے والے مہینوں میں مالی طور پر جو کچھ ہوتا ہے وہ بہت اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سے قبل ’’اسپوٹی فائے ‘‘کو کھو چکے ہیں، اور ایسا نہیں لگتا کہ مالی طور پر کوئی ایسی خاطر خواہ چیز ہے جس کے بارے میں ہمیں معلوم ہے کہ یہ آنے والا ہے۔ جب امریکی رویرا آرچرڈ اور میگھن کا کوکری شو شروع کیا جائے گا، تو یہ یقینی طور پر اسے ایک اچھا منافع دے گا۔ میگھن، جو مبینہ طور پر اگلے سال ایک نیا نیٹ فلکس پروجیکٹ جاری کریں گی۔ اس پروجیکٹ میں وہ کھانا پکانے، باغبانی، تفریح اور دوستی کی خوشیوں پر توجہ مرکوز کریں گی۔ اس شو کوان کے لائف اسٹائل برانڈ امریکن رویرا آرچرڈ کے ساتھ ریلیز ہونے کی امید ہے۔
فٹز ویلیمز نے جوڑے کے تازہ ترین نیٹ فلکس پروجیکٹ پولو کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی توقع کر رہا تھا کہ اس کی بڑی ریٹنگ ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ میگھن سیاست میں جانے کے بارے میں سوچ رہی ہیں، یقینی طور پر اب ایسا نہیں ہے۔