• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلمی صنعت میں اس نے برے دن بھی دیکھے: پرینکا چوپڑا کے متعلق والدہ مدھو چوپڑا

Updated: November 19, 2024, 8:56 PM IST | Mumbai

پرینکا چوپڑا کی ماں مدھو چوپڑا نے فلم انڈسٹری میں بیٹی کیجدوجہد کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ’پی سی‘نے اپنی محنت، صلاحیت اور لگن سے اپنا مقام بنایا ہے ۔

Priyanka Chopra with her mother Madhu Chopra. Photo: X
پرینکا چوپڑا اپنی والدہ مدھو چوپڑا کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

غیر بالی ووڈ پس منظر سے آکر پرینکا چوپڑا نے اپنی محنت سے فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا۔ گلوبل آئیکن پرینکا چوپڑا کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ ۲۰۰۰ءمیں محض ۱۸؍سال کی عمر میں مس ورلڈ کاتاج جیتنے کے بعد انہوں نے ۲۰۰۲ءکی تمل فلم’ تھمیزان‘ سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وہ اعتراض، فیشن، دوستانہ، ڈان اور مجھ سے شادی کروگی جیسی بڑی بالی ووڈ ہٹ فلموں میں نظر آئیں۔ طبیعاتی پس منظر سے تعلق رکھنے والی پرینکا کا فلم اسٹار بننے کا سفر ان کی محنت، صلاحیت اور لگن کا ثبوت ہے۔ پرینکا کی والدہ مدھو چوپڑا نے حال ہی میں ’ بریکنگ اسٹیریو ٹائپس‘ سے بات کرتے ہوئے ان چیلنجز کے بارے میں کھل کر بات کی جن کا سامنا پرینکا چوپڑا (پی سی) کو ہندوستانی فلم انڈسٹری میں ابتدائی دنوں میں کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ ’’ہمارا تعلق دوسری صنعت (میڈیکل) سے تھا۔ فلم انڈسٹری ہمارے لئے نئی تھی اور ہماری آنکھوں میں ستارے تھے۔ میں یہ نہیں کہوں گی کہ ہمارے ذہن منفی چیزیں نہیں آئیں اور جب ہم انڈسٹری میں آئے تو ہم نے اس میں گندگی اور برے حصے کو بھی دیکھا۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی فلم ’’کل ہو نا ہو‘‘ ۱۵؍نومبر کو ری ریلیز ہوگی

مدھو چوپڑا نے مزید کہا’’شروع میں تھوڑی بہت تکلیف تو ہوتی ہے۔ پھر پرینکا نے ہمیں (مدھو اور ان کے شوہر اشوک چوپڑا) بیٹھاکر بتایا کہ `ماں، تم مجھے سب سے بہتر جانتی ہو تو پھر کیوں دوسروں کی بکواس پر یقین کرتی ہو۔ اس کے بعد سب کچھ ٹھیک ہو گیا۔‘‘ واضح رہے کہ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ ڈیبیو فلم’ دی ہیرو: لو اسٹوری آف ا سپائی‘ سے کیا تھا۔ انل شرما کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں سنی دیول، پریتی زنٹا اور لیجنڈری اداکار امریش پوری نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔’پی سی‘نے اپنے کریئر کے دوران متعدد ایوارڈز حاصل کئے ہیں جن میں مدھر بھنڈارکر کی ۲۰۰۸ءکی فلم ’فیشن‘ میں انہیں اداکاری کیلئے نیشنل فلم ایوارڈ اور دیگر فلموں کیلئے فلم فیئر اور آئیفا ایوارڈز بھی شامل ہے۔بالی ووڈ انڈسٹری میں بڑا نام اور شہرت حاصل کرنے کے بعد اداکارہ نے ہالی ووڈ میں بھی نام کمایا۔ انہوں نے ۲۰۱۵ءمیں ٹی وی شو’ کوانٹیکو‘ سے ہالی ووڈ کریئر کا آغاز کیا اور بعد میں کئی فلموں جیسے’ وی کین بی ہیروز، دی میٹرکس ریسریکشنز، لو اگین اور ویب سیریز سٹیڈل‘ میں نظر آئیں۔ اپنی آئندہ فلم میں پی سی جان سینا اور ادریس ایلبا کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ ان کے پاس ’دی بلف‘ اور ’سیٹیڈل کا دوسرا سیزن بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK