• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایس ایس راجہ مولی کی نئی فلم میں مہیش بابو کے ساتھ پرینکا چوپڑہ نظر آئیں گی

Updated: December 28, 2024, 8:25 PM IST | Mumbai

پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس راجہ مولی کی بلا عنوان فلم میں پرینکا چوپڑہ، مہیش بابو کے مقابل نظر آئیں گی۔

Mahesh Babu, SS Rajamouli, Priyanka Chopra. Photo: INN
مہیش بابو، ایس ایس راجہ مولی، پرینکا چوپڑہ۔ تصویر: آئی این این

پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایس ایس راجہ مولی کی آنے والی فلم میں مہیش بابو مرکزی کردار ادا کرنے والے ہیں جبکہ ان کی ہیروئن پرینکا چوپڑہ ہوں گی۔ اس فلم کا نام اب تک طے نہیں ہوا ہے۔ یہ افریقی جنگل ایڈونچر والی فلم ہے جس میں مہیش بابو ایکسپلورر کا کردار ادا کررہے ہیں، اور ان میں بھگوان ہنومان کی خصوصیات ہیں۔ ذرائع کے مطابق، پرینکا چوپڑہ ہدایتکار ایس ایس راجامولی کی اگلی پین ورلڈ جنگل ایڈونچر کے ساتھ ہندوستانی فلم انڈسٹری میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔ فلم تحریر کے آخری مراحل میں ہے، اور اپریل ۲۰۲۵ء میں اسکرپٹ مکمل ہوجائے گا۔ راجامولی عالمی سطح پر مشہور ہیروئن کی تلاش میں تھے اور یہ کردار ادا کرنے کیلئے پرینکا سے موزوں اداکار کوئی نہیں ہے۔ فلمساز نے گزشتہ ۶؍ مہینوں میں پرینکا کے ساتھ متعدد میٹنگز کی ہیں اور اب دونوں ہی تیار ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر: انوپم کھیر اور ہنسل مہتا میں لفظی جھڑپ

راجامولی کی اس فلم سے پرینکا چوپڑہ ۶؍ سال بعد ہندوستانی فلم انڈسٹری میں واپسی کریں گی۔ اس سے قبل وہ ’’دی اسکائی اِز پنک‘‘ میں نظر آئی تھیں۔ ذرائع نے کہا کہ ’’پرینکا چوپڑہ، راجہ مولی اور مہیش بابو کے ساتھ شراکت کیلئے پرجوش ہیں تاکہ ایسا ایڈونچر بنایا جا سکے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں تھا۔ پرینکا نے فلم کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔‘‘ خیال رہے کہ اس فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۶ء کے آخر تک ہوگی اور اسے ۲۰۲۷ء میں سنیما گھروں میں بڑے پیمانے پر ریلیز کیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK