Updated: April 11, 2025, 4:02 PM IST
| Mumbai
حالیہ رپورٹس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ رتیک روشن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’کرش ۴‘‘ میں پرینکا چوپڑہ ہیروئن کا کردار ادا کریں گی۔ قبل ازیں پرینکا چوپڑہ نے ’’اگنی پوتھ‘‘، ’’کرش‘‘ اور ’’کرش ۳‘‘ جیسی فلموں میں رتیک روشن کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔
پرینکا چوپڑہ اور رتیک روشن نے ’’کرش ۳‘‘ میں اسکرین شیئر کی تھی۔ تصویر: آئی این این
شائقین رتیک روشن کی اگلی فلم ’’کریش ۴‘‘ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ تاہم، راکیش روشن کے یہ اعلان کرنے کے بعد کہ رتیک روشن ’’کرش ۴‘‘ کی ہدایتکاری کریں گے مداحوں کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔ اب رپورٹس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’پرینکا چوپڑہ رتیک روشن کی ہدایتکاری میں بننے والی ’’کرش فرینچائز‘‘ کی چوتھی فلم میں لیڈ ہیروئن کا کردرانبھائیں گی۔ پرینکا چوپڑہ، جنہوں نے ’’کرش ۳‘‘ میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، ’’کرش ۴‘ میں پریا مہرا کے اپنے کردار کو دہرائیں گی۔‘‘

پنک ویلا کی حالیہ رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’رتیک روشن اور آدتیہ چوپڑہ نے ’’کرش ۴‘‘ میں ہیروئن کے کردار کیلئے پرینکا چوپڑہ کا انتخاب کیا ہے۔ رتیک روشن اور پرینکا چوپڑہ بہترین آن اسکرین کپل ہیں اور انہیں ساتھ میں کام کرنے کا اچھا تجربہ ہے۔‘‘ فی الحال وائے آر ایف میں فلم کے پری پروڈکشن کا کام جاری ہے اور وی ایف ایکس ٹیم سپر ہیرو فرینچائز کی فلم کے ’’پری ویژویلائزیشن‘‘ (فلم کی شوٹنگ سے قبل اسے تصور کرنے کا عمل) پر کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’چھاوا‘‘ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری ہندی فلم بن گئی
رتیک روشن فلم کی اسکرپٹ کو مضبوط بنانے کیلئے آدتیہ چوپڑہ اور مصنفین کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ۲۰۲۶ء کے اوائل میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔ ’’کرش ۴‘‘ میں جادو کی واپسی بھی ہوگی۔‘‘ مداح یہ دیکھنے کیلئے پرتجسس ہیں کہ پرینکا چوپڑہ اور رتیک روشن ایک مرتبہ پھر اسکرین شیئر کریں گے۔ قبل ازیں انہوں نے ’’اگنی پتھ‘‘، ’’کرش‘‘ اور’’کرش ۳‘‘ جیسی فلموں میں اسکرین شیئر کی ہے۔