Updated: December 20, 2024, 5:40 PM IST
| Mumbai
اللو ارجن کی فلم پشپا ۲؍ کے فلم سازوں اور پی وی آر آئی ناکس کے درمیان رنجش کی وجہ سے فلم کو شمالی ہندی کے تمام تھیٹروں سے پشپا ۲؍ کے شوز ہٹا دیئے گئے تھے۔ ایک تجارتی تجزیہ کار نےا علان کیا ہے کہ فلم سازوں اور پی وی آر اینوکس کے درمیان معاہدہ ختم ہوگیا ہے اس لئے تمام شوز دوبارہ شروع کر دیئے گئے ہیں۔
پشپا ۲؍ اللو ارجن کی بہترین فلموں میں سے ایک بن گئی ہے۔ تصویر:آئی این این
اللو ارجن کی پشپا ۲؍آل ٹائم بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی ہے۔ یہ فلم ہندی زبان سمیت دیگر زبانوں کے ساتھ باکس آفس پر راج کر رہی ہے۔ تاہم، حال ہی میں یہ رپورٹ کیا گیاہے کہ ’’پشپا ۲؍ کے فلم سازوں کا پی وی آر آئی ناکس کے ساتھ کسی بات پر تنازع ہوا ہے جس کے بعد تھیٹر چین نے شمالی ہند سے تمام پشپا ۲؍ کے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ جمعرات کی رات تجارتی تجزیہ کار منبولا وجے بالن نے شیئر کیا تھا کہ ’’پشپا ۲؍ کو بدھ کو شمالی ہند کے تمام پی وی آر ناکس چین سے ہٹا دیا جائے گا۔‘‘
اوم پرکاش نےاپنی اداکاری سے فلمی دنیا پر انمٹ نقوش چھوڑے
تجارتی تجزیہ کارکے معلومات فراہم کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد یہ کہا گیا تھا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’پشپا ۲؍ اورپی وی آر انوکس کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔ آہستہ آہستہ شو شروع ہورہے ہیں۔ ‘‘
یاد رہے کہ پشپا ۲؍ نے تمام زبانوں میں بہترین کاروبار کیا ہے۔اس فلم نے ہندی زبان میں ۶۰۰؍کروڑ کا ہندسہ پار کیا ہے۔ اس ضمن میں فلم کے پروڈکشن ہاؤس میتھری مووی میکرز نے اللو ارجن کی اداکاری سے مزین فلم نے عالمی سطح پر ایک ہزار کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا ہے۔ پشپا۲؍ میں اللو ارجن، رشمیکا مندانا، فاحد فاسل اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔ یہ پشپا دی رائز کا سیکوئل ہے۔