• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پشپا ۲؍ نے باہوبلی ۲؍کا ریکارڈ توڑا، سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ہندی فلم

Updated: January 07, 2025, 4:58 PM IST | Mumbai

اللو ارجن کی فلم پشپا۲؍نے باہوبلی ۲: دی کنکلیوژن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔یہ اب تک کی سب سے زیادہ کاروبار کرنےوالی ہندی فلم بن گئی ہے۔ اللو ارجن کی فلم نے اب تک ایک ہزار ۸۳۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کر لیا ہے۔‘‘

Pushpaa 2. Picture: INN
پشپا۲۔ تصویر: آئی این این

پشپا ۲؍، باہوبلی ۲؍کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب اب تک کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔ 

پشپا ۲؍ کا کلیکشن
سرکاری اعداوشمار کے مطابق ’’پشپا ۲؍ نے گزشتہ ۳۲؍ دنوں میں ایک ہزار ۸۳۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے جبکہ باہوبلی ۲؍ ـ: دی کنکلیوژن نے باکس آفس پر اپنی ریلیز کے بعد ایک ہزار ۷۹۰؍کروڑ روپے کما کر ریکارڈ قائم کیاتھا۔

عامر خان کی دنگل کا کلیکشن
عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘نے ۲؍ ہزار ۲۴؍ کروڑروپے کاکاروبار کر کے سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ہندوستانی فلم ہونےکا اعزاز اب بھی اپنے پاس رکھا ہے لیکن اس کا زیادہ تر کاروبار چین میں اس کی ریلیزکے بعد ہوا تھا۔یاد رہے کہ یہ فلم ہندوستانی میں اپنی ابتدائی ریلیز کے ایک سال بعد چین میں ریلیز ہوئی تھی۔عامر خان کی دنگل نے چین میں ایک ہزار ۳۰۵؍ کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا تھا جو مقامی باکس آفس پر اس کے کلیکشن سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بیٹی عالیہ کی شادی کیلئے اداکاری شروع کی: انوراگ کشیپ کا اعتراف

اللو ارجن کے مداحوں کا ردعمل
باکس آفس پر فلم کی کامیابی دیکھنےکے بعد اللو ارجن کے مداح کافی خوش ہیں اور انہیں امید ہے کہ فلم دنگل کا ریکارڈ بھی توڑ سکتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کمینٹ کیا کہ ’’پشپا ۲؍جلد ہی دنگل کا ریکارڈ توڑدے گی۔‘‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’’پشپا ۲؍نے اپنی ریلیز کے پانچویں ہفتے بھی بہترین کاروبار کیا ہےاور یہ ہندی زبان کی خطرناک فلم ثابت ہوئی ہے۔ فلم کے تمام مناظر بلاک بسٹر ہیں۔‘‘تیسرے صارف نے لکھا کہ ’’پشپا ۲؍ نیا ریکارڈ قائم کرے گی جسے کوئی بھی توڑ نہیں سکے گا۔ ایسی فلموں کیلئے اللو ارجن جیسے طاقتور اداکارں کی ضرورت ہوتی ہے۔‘‘ چوتھے صارف نے لکھا کہ ’’پشپا ۲؍ نے باکس آفس پر بہترین کاروبار کرنا جاری رکھا ہے۔‘‘ 

کیا پشپا ۲؍ دنگل کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے؟
باکس آفس پر پشپا ۲؍ کی ٹکٹوں کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے ااور ۱۰؍ جنوری کو رام چرن کی فلم ’’گیم چینجر‘‘کی ریلیز کےبعد اسے باکس آفس سے ہٹایا بھی جاسکتا ہے۔‘‘ باکس آفس پر بے بی جان کی ریلیز کے بعد پشپا ۲؍کے شوز کم کر دیئے گئے تھے لیکن ورون دھون کی فلم کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے کی وجہ سے اللوارجن کی فلم کے شوز دوبارہ بڑھا دیئے گئے تھے۔ 


گیم چینجر پشپا ۲؍ کی راہ میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے
گیم چینجر ، دنگل کاریکارڈ توڑنے کیلئے پشپا ۲؍ کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے اوراللو ارجن کی فلم ۱۹۰۰؍کروڑ روپے پر رک سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK