سوکمارکی ہدایتکاری میں بنی فلم پشپا ۲؍نے عالمی سطح پر ۸۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ فلم کے عالمی باکس آفس پر ایک ہزار کروڑ کا ہندسہ پار کرنے کے امکانات ہیں۔ پشپا ۲؍ اللو ارجن کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی ہے۔
EPAPER
Updated: December 09, 2024, 6:15 PM IST | Mumbai
سوکمارکی ہدایتکاری میں بنی فلم پشپا ۲؍نے عالمی سطح پر ۸۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ فلم کے عالمی باکس آفس پر ایک ہزار کروڑ کا ہندسہ پار کرنے کے امکانات ہیں۔ پشپا ۲؍ اللو ارجن کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی ہے۔
سوکمار کی ہدایتکاری میں بنی فلم پشپا ۲؍نے عالمی باکس آفس پر ۸۰۰؍کروڑ کا ہندسہ پار کیا ہے جبکہ اس کے ایک ہزار کروڑروپے کا ہندسہ پار کرنے کے امکانات ہیں۔پشپا ۲؍ ، پشپا دی رائز کا سیکوئل ہے۔ اس فلم میں اللو ارجن، رشمیکا مندانا ، فاحد فاسل، سنیل، انوسویہ بھردواج اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔ پشپا ۲؍، پشپا دی رائز کی جگہ بلاک بسٹرفلم ثابت ہوئی ہے۔
#Pushpa2 Lifetime Hindi Net Expectations~ 750 Cr💥💥
— Sacnilk Entertainment (@SacnilkEntmt) December 9, 2024
Afternoon Occupancy: Pushpa: The Rule - Part 2 Day 5: 41.36% (Hindi) (2D) #PushpaTheRulePart2 link:https://t.co/rKhHduqCOw
— Sacnilk Entertainment (@SacnilkEntmt) December 9, 2024
Pushpa: The Rule - Part 2 Day 5: 39.59% (Telugu) (2D) #PushpaTheRulePart2 link:https://t.co/rKhHduqCOw
Pushpa: The Rule - Part 2 Day 5: 25.21% (Tamil)…
اتوارمیتھری مووی میکرز پروڈکشن کے مطابق ’’اتوار کو پشپا ۲؍ نے تمام زبانوں میں ۵۰ء ۱۴۱؍ کروڑ روپےکا کاوربار کیا تھا۔ اس کے بعد اس فلم نے گزشتہ ۴؍ دنوں میں ۴۵ء ۵۲۹؍ کروڑ روپے کا کاروبار کر لیا ہے۔ ساکنک کے مطابق فلم نے چوتھے دن عالمی سطح پر ۸۰۰؍کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا ہے۔کل پشپا ۲؍ کے فلم سازوں نے ایکس پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ فلم نے عالمی سطح پر ۶۲۱؍ کروڑروپے کا کاروبار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: باغی ۴؍ میں سنجے دت بھی نظر آئیں گے
یاد رہے کہ پشپا ۲؍ ۵؍ زبانوں ہندی، تمل،کنٹر، بنگالی اور ملیالم میں ریلیز ہوئی ہے۔ پشپا ۲؍ نے اپنے پیڈ پریمیر میں ۲۵ء۱۶۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ تاہم، فلم نے ریلیز کے دوسرے دن ۸۹ء۴۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ جمعہ کو فلم نے ۸ء۹۳؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ سنیچر کو پشپا ۲؍ نے ۲۵ء۱۱۹؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ پشپا ۲؍ کی ہدایتکاری کے فرائض سوکمار نے انجام دیئے ہین۔ فلم کو میتھری مووی میکرز نے پروڈیوس کیا ہے۔