پشپا ۲ باکس آفس کلیکشن دن ۲: فلم نے دوسرے دن ہندوستان میں کل ۱۰ء۹۰کروڑ روپے کمائے۔
EPAPER
Updated: December 07, 2024, 5:31 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
پشپا ۲ باکس آفس کلیکشن دن ۲: فلم نے دوسرے دن ہندوستان میں کل ۱۰ء۹۰کروڑ روپے کمائے۔
اللو ارجن کی ’’پشپا۲: دی رول‘‘ نے باکس آفس پر زبردست شروعات کرتے ہوئے تمام زبانوں میں ہندوستان میں ۹ء۱۷۴ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ غیر معمولی افتتاحی دن کے بعد، دوسرے دن اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے فلم نے ہندوستان میں ۱۰ء۹۰؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔
سینک ڈاٹ کام کے مطابق ’’پشپا ۲‘‘ نے دو دنوں میں ہندوستان میں ۲۶۵؍ کروڑ روپے کی مجموعی کمائی کی ہے۔ جبکہ باضابظہ طور پردنیا بھر میں ۴۰۰؍ کروڑ روپے کی مجموعی کمائی کے سنگ میل کو عبور کرلیا ہے۔ فلم کی مجموعی کمائی سے اللوارجن کے کردار ’’پشپا راج‘‘ کے تئیں شائقین کی بے پناہ محبت اور توقعات کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:پرینکا چوپڑا نے نیویارک میں پنجابی دعوت کا لطف اٹھایا
پشپا ۲: دی رول کے ساتھ، اللو ارجن نے خود کو ۲۰۲۴ء کے راج کرنے والے ستارے کے طور پر مضبوطی سے قائم کیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار سو کمار ہیں۔ یہ فلم سرخ صندل کی لکڑی کے اسمگلر پشپا راج کی دل چسپ کہانی کو جاری رکھے ہوئے ہیں جب وہ بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا کرتا ہے ۔ فلم میں فہد فاصل نے ایس پی بھنور سنگھ شیکھاوت جبکہ رشمیکا منڈانا نے سری ولی کے کردار کو دوبارہ ادا کیا ہے۔ فلم کی کہانی میں جگپتی بابو کے کردار کا اضافہ ہوا ہے۔ ایکشن سے بھرپور اس سیکوئل کو مداحوں اور ناقدین کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔
فلم کا پہلا حصہ ’’پشپا: دی رائز‘‘ عالمی وباء کے دوران ۲۰۲۱ء میں ریلیز ہوا تھا جس نے عالمی سطح پر ۶ء۳۲۶ ؍ کروڑ روپے کا مجموعی کاروبار کیا تھا۔ اس فلم کے لئے اللو ارجن کو بہترین قومی اداکار کا ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ’’پشپا ۲‘‘ سے امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر نئے ریکارڈز قائم کریں گی۔