• Mon, 24 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’پشپا ۳‘‘ ۶؍ سال بعد ریلیز ہوگی، فلم کا پروڈکشن ۲۰۲۸ء میں شروع ہوگا

Updated: December 05, 2024, 5:25 PM IST | Mumbai

پشپا سیریز کے فلم سازوں نے اعلان کیا ہے کہ ’’پشپا ۳‘‘ بھی بنائی جائے گی۔متعدد رپورٹس کے مطابق ۲۰۲۸ء یا ۲۰۲۹ء کے آغاز میں پشپا ۳؍ کا پروڈکشن شروع ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پشپا ۲؍ کے مداحوں کیلئے یہ اچھی خبر ہے کہ پشپا سیریز کے فلم سازوں نے پشپا ۳؍:دی رایم پیچ‘‘کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب پشپا ۲؍ آج ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم کو مداحوں کی جانب سےمثبت ردعمل موصول ہوا ہے یہی وجہ ہےکہ آج تمام تھیٹربھرے ہوئے ہیں۔فلم کی ریلیز سے قبل ہی اس کے ۳۰؍ لاکھ ٹکٹ فروخت ہوگئے تھے۔ پشپا ۲؍ کو میتھری موو میکرز نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سوکمار نے انجام دیئے ہین۔ رپورٹرزکا کہنا ہے کہ ’’فلم کے تیسرے حصے کیلئے ۴؍ سال کا انتظار کرنا پڑے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اَللو ارجن کی فلم ’پشپا ۲: دی رول‘ آن لائن لیک ہو گئی

فی الحال پشپا ۲؍ کے ہدایتکار سوکمار رام چرن تیجا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ہدایتکار اور اداکاروں کی مصروفیت کو دیکھتے ہوئے پشپا ۳؍ کیلئے مداحوں کو۴؍ سال انتظار کرنا ہوگا۔رپورٹس کے مطابق ’’پشپا ۳؍ : دی ریم پیج ‘‘ کا پروڈکشن ۲۰۲۸ء میں یا ۲۰۲۹ء کے آغاز میں شروع ہوگی۔ متعدد رپورٹس کے مطابق پشپا ۲؍ دنیا بھر میں ۲۷۰؍کروڑ روپے کی کمائی کرسکتی ہے۔ اس فلم کو دنیا بھر میں ۱۲؍ ہزار۵۰۰؍ اسکرینوں پر ریلیز کیا گیا ہے۔ پشپا ۲؍ میں رشمیکا مندانا، اللو ارجن اور فاحد فاسل نے اداکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK