• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دھرما پروڈکشن کے بینر تلے آر مادھون اور فاطمہ ثناء شیخ کی رومانوی فلم

Updated: October 10, 2024, 7:02 PM IST | Mumbai

دھرما پرڈوکشن سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ اس بلا عنوان فلم کیلئے نیٹ فلکس سے اشتراک کیا گیا ہے۔

R. Madhavan. Image: X
آر مادھون۔ تصویر: ایکس

باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہونے والی ’’شیطان‘‘ کے بعد آر مادھون کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ ایک رومانوی کامیڈی فلم میں نظر آئیں گے۔ پیپنگ مون کی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’دھرما پروڈکشن نے اس بلا عنوان پروجیکٹ کیلئے نیٹ فلکس سے اشتراک کیا ہے۔ خیال رہے کہ ان دونوں نے ’’گلٹی‘‘، ’’عجیب داستانس‘‘، ’’سرچنگ فار شیلا‘‘، ’’میناکشی سندریشور‘‘، ’’دی فیم گیم‘‘ اور ’’فیبولس لائیوز آف بالی ووڈ وائیوز‘‘ ایک ساتھ بنائے ہیں۔ اس سال کرن جوہر نے نیٹ فلکس کے ساتھ ۲؍ پروجیکٹ کئے ہیں اور اب یہ ان کا تیسرا منصوبہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: یش راج فلمز کی آئندہ ۳؍ برسوں میں ۹؍ اہم اور بڑی فلمیں ریلیز ہوں گی

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’وویک سونی کی ہدایتکاری میں آر مادھون کام کریں گے اور اس فلم میں ان کا کردار، ان کے حالیہ غیر روایتی کرداروں سے مختلف ہوگا۔ انہیں کئی سال بعد رومانوی ہیرو کے طور پر واپس آنے کا موقع ملے گا۔ آئندہ چند برسوں میں آر ماھدون کی ۵؍ بڑی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں: امریکی پنڈت، ادھیرشتاسالی، ٹیسٹ، دے دے پیار ۲؍ اور شنکر اینڈ دھوریندھر۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK