• Fri, 20 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یش راج فلمز کی آئندہ ۳؍ برسوں میں ۹؍ اہم اور بڑی فلمیں ریلیز ہوں گی

Updated: October 10, 2024, 5:31 PM IST | Mumbai

یش راج فلمز کی آنے والی ۹؍ بڑی فلموں کے متعلق مداحوں میں جوش ہے۔ توقع ہے کہ یہ فلمیں باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوں گی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

یش راج فلمز کا شمار ہندوستان کے بڑے فلمی اسٹوڈیوز میں ہوتا ہے جس نے ہندوستانی سنیما کو کئی بڑی اور بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جن میں شاہ رخ خان کی ’’پٹھان‘‘، رتیک روشن کی ’’وار‘‘ اور سلمان خان کی ’’ٹائیگر‘‘ کے نام قابل ذکر ہیں۔ پروڈکشن ہاؤس نے اپنی ۹؍ آنے والی فلمیں ترتیب دی ہیں جو ممکنہ طور پر بلاک بسٹر ثابت ہوسکتی ہیں۔ اس تعلق سے ذرائع نے پنک ولا کو بتایا کہ وائی آر ایف آئندہ ۲؍ سے ۳؍ سال میں ایکشن، رومانس، کامیڈی حتیٰ کہ ہر قسم کی فلموں کی ریلیز کیلئے تیاری کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: یش چوپڑا بالی ووڈ میں کنگ آف رومانس کے طور پر مشہور ہیں

وائی آر ایف کی ۹؍ آنے والی فلمیں

(۱) وار ۲: ایان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رتیک روشن، جونیئر این ٹی آر ، کیارا اڈوانی اور انیل کپور مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم یوم آزادی ۲۰۲۵ء پر ریلیز ہوگی۔ 

(۲) الفا: شیو رویل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں عالیہ بھٹ، بوبی دیول، شروری اور انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ اس میں رتیک روشن مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔ یہ فلم کرسمس ۲۰۲۵ء پر ریلیز ہوگی۔ 

(۳)  موہت سوری کی بلاعنوان فلم: اس میں چنکی پانڈے کے بھتیجے اور اننیا پانڈے کے کزن بھائی اہان پانڈے مرکزی کردار میں ہوں گے۔ اس کی شوٹنگ اکتوبر ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی۔ 

(۴) مردانی ۳: رانی مکھرجی کی اداکاری والی یہ فلم مارچ ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگی۔ 

(۵) پٹھان ۲: شاہ رخ خان کی میگا بلاک بسٹر ’’پٹھان‘‘ کے سیکویل کی شوٹنگ ۲۰۲۵ء کے اواخر یا ۲۰۲۶ء کے اوائل میں شروع ہوگی۔ 

(۶) دھوم ۴: اس میں رنبیر کپور مرکزی کردار میں ہوں گے۔ اسکرپٹ کا پہلا مسودہ تیار ہوچکا ہے۔ یہ فلم ۲۰۲۷ء میں ریلیز ہوگی۔ 

(۷) علی عباس ظفر کی بلا عنوان فلم: یہ ایک کمرشیل ڈراما فلم ہے جو ۲۰۲۷ء کے اوائل میں ریلیز ہوگی۔

(۸)  ٹائیگر ورسیز پٹھان: یہ نہ صرف وائی آر ایف بلکہ ہندوستانی سنیما کی سب سے بڑی فلم ہوگی۔ سلمان خان اور شاہ رخ خان کی اداکاری سے سجی اس فلم کا اسکرپٹ تیار ہوگیا ہے۔ 

(۹) بلا عنوان کامیڈی فلم: یہ فلم فی الحال اسکرپٹ کے مراحل میں ہے، جو آئندہ سال کے آخر یا ۲۰۲۶ء کے اوائل میں ریلیز ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK