Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ہالی ووڈفلم’’اسنووہائٹ‘‘ ہندوستان میں ریلیز کے بعد سب سے کم کاروبار کرنے والی فلم ثابت ہوئی

Updated: March 22, 2025, 2:19 PM IST | Mumabi

ڈزنی کی لائیو ایکشن ری میک فلم’’اسنو وہائٹ‘‘ ہندوستان میں اپنی ریلیز کے پہلے دن سب سےکم کاروبار کرنےوالی فلم ثابت ہوئی ہے۔ اس فلم میں گیل گدوت اور راشیل زیگلر نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ڈزنی کی لائیو ایکشن ری میک فلم ’’اسنووہائٹ‘‘, جس میں راشیل زیگلر اور گیل گدوت نے اداکاری کی ہے، نے ہندوستانی باکس آفس پر بہترین کاروبار کرنے میں ناکامیاب ہورہی ہے۔ تجارتی تجزیہ کاروں کی رپورٹ کے مطابق یہ امسال ہندوستان میں ہالی ووڈ کی سب سے کم کاروبار کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے۔ 

مارک ویب کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ایک کلاسیکل فیری ٹیل ہے جس نےاپنی ریلیز کے پہلے دن ہندوستان میں صرف ۶۵؍ لاکھ  روپے کا کاروبار کیا ہے۔ ’’اسنو وہائٹ‘‘ نے بالی ووڈ کی فلموں جیسے ’’چھاوا‘‘ اور ’’ڈپلومیٹ‘‘ سے بھی کم کاروبار کیا ہے۔ اس فلم نے شمالی امریکہ میں اپنی ریلیز کے پلے دن ۵ء۱۵؍ امریکی ڈالر کا کاروبار کیا ہے جن میں جمعرات کی رات پریووز میں کیا گیا ۵ء۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار بھی شمال ہے۔ اندازے کے مطابق یہ فلم امریکہ میں ۴۵؍ ملین تا ۵۵؍ ملین امریکی ڈالر کا کاروبارکرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: وِل اسمتھ کا پہلا میوزک البم ۲۸؍ مارچ کو ریلیز ہوگا 

’’اسنو وہائٹ‘‘ نے لائیو ایکشن کے ٹرینڈ کو جاری رکھا ہے۔ قبل ازیں اسی طرز پر’’دی لائن کنگ‘‘ (۲۰۱۹ء) اور ’’الہ دین‘‘(۲۰۱۹ء)بنائی جاچکی ہیں جنہوں نے عالمی باکس آفس پرایک بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔ دیگر فلمیں جیسے ’’ڈمبو‘‘ (۲۰۱۹ء) اور’’دی لٹل مرمیڈ‘‘ (۲۰۲۳ء) اپنے بجٹ کو مکمل کرنے کیلئے جدوجہدکررہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK