اطلاعات کے مطابق، فلم کی شوٹنگ اپریل ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی جبکہ ۲۰۲۷ء میں اسے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: January 01, 2025, 6:50 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi
اطلاعات کے مطابق، فلم کی شوٹنگ اپریل ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی جبکہ ۲۰۲۷ء میں اسے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
جنوبی ہند کے سپر اسٹار مہیش بابو اور ہدایت کار ایس ایس راجامولی کے نئے مشترکہ پروجیکٹ، جسے عارضی طور پر SSMB29 کہا جارہا ہے، کے ۲ جنوری ۲۰۲۵ء کو باضابطہ طور پر اعلان کئے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، سپر ہٹ فلم `آر آر آر` کے ڈائریکٹر راجامولی کی نئی فلم کا اعلان کل، ۲ جنوری کو کیا جائے گا۔ اس فلم میں مہیش بابو مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ راجامولی اور مہیش بابو کے اس فلم کا شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
پنک ولا کی ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ معروف بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ جونس، اس فلم میں مرکزی خاتون کا کردار ادا کریں گی۔ SSMB29 کے ساتھ، اداکارہ کی ۶ سال کے وقفہ کے بعد ہندوستانی سنیما میں واپسی ہوگی۔ اداکارہ نے آخری بار فلم `دی اسکائی از پنک The Sky Is Pink` میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جو ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہونے والی سوانح حیات پر مبنی مزاحیہ ڈراما فلم تھی۔ رپورٹ کے مطابق، اداکارہ پروجیکٹ کو حتمی شکل دینے سے قبل ۶ ماہ تک ہدایت کار کے ساتھ بات چیت کر رہی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق، فلم کی شوٹنگ اپریل ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی اور ۲۰۲۶ء کے آخر تک پروڈکشن جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھئے: جنوبی ہند جانا چاہتا ہوں، ممبئی میں فلمسازی کی خوشی معدوم پڑگئی ہے: انوراگ کشیپ
توقع کی جارہی ہے کہ راجامولی کی فلم ۲۰۲۷ء میں سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ یہ فلم ایک افریقی جنگل ایڈونچر فلک ہوگی اور شائقین کو ایک ایسا تجربہ فراہم کرے گی جو ہندوستانی سنیما میں پہلے کبھی دیکھا نہیں گیا۔ یہ فلم، مبینہ طور پر ۹۰۰ تا ۱۰۰۰ کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ بنائی جائے گی۔