Inquilab Logo Happiest Places to Work

رجت کپور کی ہارر سیریز ’’خوف‘‘ ۱۸؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

Updated: April 09, 2025, 4:02 PM IST | Mumbai

آج پرائم ویڈیو نے رجت کپور کی ہارر سیریز ’’خوف‘‘ کا اعلان کیا ہے جو ۱۸؍ اپریل ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔ ۸؍ ایپی سوڈز پر مبنی اس سیریز میں رجت کپور کے علاوہ مونیکاپنوار،ابھیشیک چوہان اور گیتانجلی کرشنن نے بھی اداکاری کی ہے۔

Poster of fear. Photo: INN
خوف کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

پرائم ویڈیو نے آج اپنے آنے والی سپسنس ہارر سیریز کا اعلان کیا ہے۔ اس سیریز کو اسمیتا سنگھ، سنجے راؤترے، سریتا پاٹل اور اسمیتا سنگھ نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس سیریز کی ہدایتکاری کے فرائض پنکج کمار اور سوریا بال کرشنن نے انجام دیئے ہیں۔ ۸؍ ایپی سوڈ پر مبنی اس سیریز میں مونیکا پنوار،رجت کپور،ابھیشیک چوہان، گیتانجلی کلکرنی اور شلپا شکلا نے اداکاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’کریش ۴‘‘ کی ہدایتکاری رتیک روشن کریں گے

’’خوف‘‘
اس سیریز میں مدھو نامی ایک خاتون کی کہانی بیان کی گئی ہے جو نیو سٹی کے ایک ہوسٹل میں ایک نئی شروعات کیلئے پناہ لیتی ہیں۔ مدھو ہوسٹل کے خفیہ رازوں کی سیاہ تاریخ سے بے خبر ہوتی ہے۔ جیسے ہی وہ اپنے ماضی سے بھاگنے کی کوشش کرتی ہے اسے غیر واضح قوتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پرائم ویڈیو انڈیا کے ہیڈ آف اورینجنلس نکھیل مودک نے کہا کہ ’’سسپنس اور ہارر سیریز میں مداحوں کو اپنی جانب راغب کرنے کی قوت ہوتی ہے کیونکہ اس طرح کی سیریز میں نفسیاتی گہرائی ہوتی ہے جو اسے کہانی بیان کرنے کی دیگر اقسام میں منفرد بناتی ہے۔ ’’خوف‘‘ نے اپنی دلچسپ کہانی کے ذریعے اس صنف کو مزید قوت بخشی ہے۔‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK