راجکمار راؤ اور وامیکا گبی کی ’’بھول چوک معاف‘‘ ۹؍ مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: March 26, 2025, 6:07 PM IST | Mumabi
راجکمار راؤ اور وامیکا گبی کی ’’بھول چوک معاف‘‘ ۹؍ مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
راجکمار راؤ اور وامیکا گبی کی رومانٹک کامیڈی فلم ’’بھول چوک معاف‘‘ میں ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔ فلمساز نے اس فلم کا ٹیزر فروری میں جاری کیا تھا جسے شائقین نے پسند کیا گیا تھا۔ اب فلمساز نے اعلان کیا ہے کہ ’’بھول چوک معاف‘‘ ۹؍ مئی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی جاری کیا گیا اور کیپشن لکھا گیا کہ ’’استری ۲‘‘ میں ہنسانے کے بعد، راجکمار راؤ پھر سے ہنسانے کیلئے ایک اور کامیڈی فلم کے ساتھ واپس آرہے ہیں! دنیش وجن اور میڈاک فلمز ۲۰۲۵ء کی سب سے مزاحیہ شادی لے کر آئے ہیں۔ کیا راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی شادی ہو پائیگی؟‘‘
یہ بھی پڑھے: شردھا کپور کا ایکس اکاؤنٹ ہیک، اکاؤنٹ سے ایک خفیہ پوسٹ شیئر کی گئی
کرن شرما کی ہدایتکاری اور تحریر کردہ یہ رومانوی کامیڈی فلم ہے جس میں چھوٹے شہر کا رومانس دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ’’لکا چھپی‘‘، اور ’’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘‘ کے بعد دنیش وجن امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کے ساتھ مل کر ’’بھول چوک معاف‘‘ پیش کر رہے ہیں۔