منگل کی رات شردھا کپور کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیااور ان کےاکاؤنٹ سے ایک خفیہ تصویر شیئر کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ ایکس پر ان کے ۱۴؍ ملین فولورز ہیں۔
EPAPER
Updated: March 26, 2025, 4:09 PM IST | Mumabi
منگل کی رات شردھا کپور کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیااور ان کےاکاؤنٹ سے ایک خفیہ تصویر شیئر کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ ایکس پر ان کے ۱۴؍ ملین فولورز ہیں۔
منگل کی رات اداکارہ شردھا کپور کا ایکس (سابقہ نام ٹویٹر) اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا۔ شردھا کپورکے ایکس اکاؤنٹ سے ایک خفیہ ٹویٹ کیا گیا جس میں لکھا تھا ’’ایزی، ۲۸؍ ڈالر، جی جی۔‘‘
شردھا کپور کے ایکس پوسٹ کے ذریعے شیئر کیا جانے والا۔
جہاں شائقین اس پوسٹ کا معنی نہیں سمجھ سکیں ہیں وہیں انہیں یہ شبہ بھی ہوا کہ کہیں شردھا کپور کے ایکس اکاؤنٹ کو ہیک نہ کر لیا گیا ہو۔ اس پوسٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’یہ صرف ایک خفیہ پیغام ہے یا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔‘‘ دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’یہ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے ؟‘‘
یہ بھی پڑھئے: سالگرہ مبارک: نندہ نے اپنی اداکاری سے کئی فلموں کو سپر ہٹ بنایا تھا
تیسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’کیا آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے؟‘‘ شردھا کپور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیں جن کے سوشل میڈیا پر کروڑوں مداح ہیں۔ ایکس پر ان کے ۱۴؍ ملین مداح ہیں۔ کام کے محاذ پر شردھا کپورآخری مرتبہ اپنی فلم ’’استری ۲‘‘ میں نظر آئی تھیں جو ۲۰۲۴ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں ان کے علاوہ راجکمار راؤ، پنکج تریپاٹھی، ابھیشیک بنرجی اور دیگر نے اداکاری کی تھی۔