رام گوپال ورما نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ۲۰۰۵ء کی اپنی فلم ’’سرکار‘‘ کیلئے سنجے دت اور نصیر الدین شاہ کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔یاد رہے کہ اس فلم میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن اوردیگر نے اداکاری کی تھی۔
EPAPER
Updated: February 12, 2025, 4:08 PM IST | Mumabi
رام گوپال ورما نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ۲۰۰۵ء کی اپنی فلم ’’سرکار‘‘ کیلئے سنجے دت اور نصیر الدین شاہ کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔یاد رہے کہ اس فلم میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن اوردیگر نے اداکاری کی تھی۔
رام گوپال ورما کی فلم ’’سرکار‘‘، جس میں امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن نے اداکاری کی تھی، ہمیشہ ہی ایک بہترین فلم تھی۔ تاہم، پنک ویلا کے ساتھ ہونےو الی گفتگو میں رام گوپال ورما نے بتایا کہ ’’فلم کیلئے نہ ہی امیتابھ بچن اور نہ ہی ابھیشیک بچن اتھا، میں انہوں نے نصیر الدین شاہ اور سنجے دت کو کلیدی کردار کیلئے کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ رام گوپال ورما نے بتایا کہ ’’۱۹۹۳ء میں جب سنجے دت کو ایک بڑے کیس میں حراست میں لیا گیا تھا تب میں ایک بڑی فلم ’’نائک‘‘پر کام کر رہا تھا۔ میں سنجے دت کی رہائی کے انتظار میں میں نے ایکشن کامیڈی فلم بنائی جو سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کی کامیابی کی وجہ سے جب سنجے دت کو رہا کیا گیا تھا توہم نے کسی سیاسی فلم کے بجائے ایکشن کامیڈی فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، اس فلم نے اس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر یہ فلم کامیاب نہ ہوتی تو میں نہ بناتا۔ چونکہ یہ کامیاب ہوئی تھی اسی لئے میں نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔ ’’نائک‘‘ کو ملتوی کر دیا گیا تھا اور اس کے عنوان کو بھی مسترد کر دیا گیا تھا۔یہ بہت پیارا عنوان تھا لیکن پروجیکٹ کا کوئی وجود نہیں تھا۔ اس کے ایک سال بعد میں نے ’’سرکار‘‘بنائی تو اسی طریقے سے’’نائک‘‘، ’’سرکار‘‘ بن گئی۔‘‘جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ وہ سنجے دت کے ساتھ فلم بنانے کا ارادہ رکھتے تھے توانہوں نے کہا کہ ’’جی ہاں! سنجے دت فلم میں اکشے کا کردار ادا کرنا چاہتے تھے اور نصیر الدین شاہ امیتابھ بچن کا کردار ادا کرنے والے تھے۔ میں نے ’’نائک‘‘نہیں بنائی تھی اسی لئے ’’سرکار‘‘بنائی تھی۔ اگر میں نے ’’نائک‘‘ بنائی ہوتی تو ’’سرکار‘‘کبھی نہ بناتا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: راجیو کپور اپنے بھائیوں کی طرح باصلاحیت اداکار تھے
یاد رہے کہ ۲۰۰۵ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’سرکار‘‘سیاسی ڈراما فلم تھی جس کی ہدایتکاری گوپال ورما نے ہی کی تھی۔ انہوں نے ’’گوڈفادر‘‘سے متاثرہو کریہ فلم بنائی تھی۔ اس فلم میں امیتابھ بچن نے سبھاش ناگرے کا کردار ادا کیا تھا جو طاقتور اور جذباتی طور پر پیچیدہ لیڈرہوتے ہیں۔ یہ فلم ’’طاقت‘‘،’’وفاداری‘‘ اور’’دھوکہ دہی‘‘ پر مبنی تھی۔ فلم میں ابھیشیک بچن نے امیتابھ بچن کے بیٹے شنکر کا کردارادا کیا تھا جو بالآخر اپنے والد کی سلطنت پر قابض ہوجاتا ہے۔ فلم کا طرز تحریر پرکشش تھا اور اس فلم کو فلمی ناقدین نے بھی سراہا تھا۔ ۲۰۰۵ء کی فلم ’’سرکاری‘‘ کی کامیابی کے بعد ’’سرکار راج‘‘ (۲۰۰۸ء)اور ’’سرکار ۳‘‘ بنائی گئی تھی۔