Inquilab Logo Happiest Places to Work

رام کپور، کرن جوہر کے بعد کپل شرما کے وزن میں ڈرامائی کمی، اوزیمپک کی بازگشت

Updated: April 10, 2025, 8:01 PM IST | Mumbai

حال ہی میں کپل شرما ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نظر آئے جہاں وہ کافی دبلے پتلے نظر آرہے تھے۔ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے اندازہ لگایا ہے کہ رام کپور اور کرن جوہر کے بعد کپل شرما نے بھی دبلا ہونے کیلئے اوزیمپک کا استعمال کیا ہے۔

Kapil Sharma. Photo: INN
کپل شرما۔ تصویر: آئی این این

کامیڈین اور اداکار کپل شرما کو ۱۹؍ اپریل کو ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دیکھا گیا اور ان کی وائرل تصویر اور ویڈیو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے۔ ان کے وزن میں نمایاں کمی نے سبھی کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ وہ کافی دبلے پتلے نظر آئے جس کے سبب انہیں پہچاننے میں کئی لوگوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر اور ویڈیوز بھی تبصرے کئے۔ بیشتر صارفین نے کہا کہ غالباً کپل بھی رام کپور اور کرن جوہر کی طرح اوزیمپک استعمال کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ کپل نے اس سے قبل کمر کے درد کے ساتھ اپنی جدوجہد اور کام کے مصروف شیڈول کے بارے میں بات چیت کی تھی جس کے سبب وہ خود کی دیکھ بھال پر توجہ نہیں دے پارہے ہیں۔ لیکن ہوائی اڈے پر ان کی حالیہ ظاہری شکل کے بعد، یہ واضح ہے کہ انہوں نے شاید اپنے معمولات میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ تاہم، بعض صارفین نے ان کی حالت پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھئے: سنی دیول کی فلم ’’جاٹ‘‘ کو ۲۲؍ تبدیلیوں کے ساتھ یو اے سرٹیفکیٹ

دریں اثنا، کام کے محاذ پر، کپل ’’کس کس کو پیار کروں ۲‘‘ میں نظر آئیں گے۔ اداکار نے اس ہفتے کے شروع میں فلم کے ایک نئے پوسٹر میں ایک پراسرار دلہن کے ساتھ پوز کیا تھا۔ انوکلپ گوسوامی کی ہدایتکاری میں بنی یہ اس فلم کو رتن جین، گنیش جین، اور عباس مستان نے عباس مستان فلم پروڈکشن کے ساتھ مل کر وینس ورلڈ وائیڈ انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوس کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل رام کپور اور کرن جوہر نے بھی سبھی کی توجہ کھینچ لی تھی کیونکہ دونوں ہی اچانک انتہائی دبلے پتلے نظر آئے تھے۔ انٹرنیٹ صارفین کا خیال ہے کہ بالی ووڈ شخصیات اپنے وزن میں کمی کرنے کیلئے اوزیمپک جیسی متنازع دوائیں استعمال کررہی ہیں۔ تاہم، کسی بھی سلیبریٹی نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK