Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنی دیول کی فلم ’’جاٹ‘‘ کو ۲۲؍ تبدیلیوں کے ساتھ یو اے سرٹیفکیٹ

Updated: April 09, 2025, 9:44 PM IST | Mumbai

۱۰؍ اپریل کو ریلیز ہونے والی سنی دیول کی فلم ’’جاٹ‘‘ میں سینسر بورڈ نے ۲۲؍ تبدیلیاں کروائی ہیں جس کے بعد اسے یو اے سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۱۰؍ اپریل کو سنی دیول کی فلم ’’جاٹ‘‘ سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔ فلم کو سینسر بورڈ نے یو اے سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ فلمسازوں نے آج اس کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’جاٹ‘‘ کیلئے یو اے سرٹیفکیٹ۔ ایکشن سے بھرپور فلم کا بڑے پیمانے پر لطف اٹھائیں۔‘‘ دریں اثنا، بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سینسر بورڈ نے ’’ جاٹ‘‘ میں ۲۲؍ تبدیلیاں اور مناظر کاٹنے کیلئے کہا ہے۔ کئی فحش الفاظ کو کاٹا گیا ہے یا ان کی جگہ ’’بیپ‘‘ کا ساؤنڈ استعمال کیا گیا ہے۔ کئی الفاظ کو دیگر الفاظ سے بدل دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: رجت کپور کی ہارر سیریز ’’خوف‘‘ ۱۸؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

فلم کو یو اے دینے سے قبل ۲۲؍ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایک خاتون افسر کی تذلیل پر مشتمل ایک منظر کو تقریباً نصف تک کاٹ دیا گیا ہے۔ ایک اور حساس منظر جس میں ایک مرد افسر کی طرف سے نامناسب رویہ شامل تھا کو بھی مختصر کیا گیا۔ جسم کے کٹے ہوئے منظر میں ۳۰؍ فیصد کمی کی گئی ہے اور ای سگریٹ کا استعمال ہٹا دیا گیا۔
سینسر بورڈ نے ۱۰؍ الگ الگ مناظر میں سی جی آئی کی تبدیلی کا بھی مطالبہ کیا۔ ان میں شدید بصری مناظر بھھی شامل ہیں جیسے گلا کاٹنا (دو مناظر میں)، ایک کٹا ہوا سر برف پر رکھا جانا، ایک شیر خوار بچے کو غلط طریقے سے اٹھانا، اور انگوٹھا کاٹا جانا۔ ان ترامیم کے نتیجے میں فلم کے دورانیے میں ۲؍ منٹ ۶؍ سیکنڈ کی کمی ہوئی ہے۔ فلم کا حتمی دورانیہ ۲؍ گھنٹے ۳۳؍ منٹ اور ۳۱؍ سیکنڈ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK