رنبیر کپور نے باندرہ (مغرب)، ممبئی میں اپنا پہلا لائف اسٹائل اسٹور ’’اے آر کے ایس‘‘ شروع کیا ہے۔ اس برانڈ کے تحت اسنیکرز، جوتے چپلیں، شرٹس، سفید ٹی شرٹس اور دیگر اشیاء فروخت ہوں گی۔
EPAPER
Updated: February 15, 2025, 4:37 PM IST | Mumbai
رنبیر کپور نے باندرہ (مغرب)، ممبئی میں اپنا پہلا لائف اسٹائل اسٹور ’’اے آر کے ایس‘‘ شروع کیا ہے۔ اس برانڈ کے تحت اسنیکرز، جوتے چپلیں، شرٹس، سفید ٹی شرٹس اور دیگر اشیاء فروخت ہوں گی۔
۱۴؍ فروری کو رنبیر کپور نے اپنے لائف اسٹائل برانڈ ’’اے آر کے ایس‘‘ کا افتتاح کیا۔ ابتدائی طور پر اس برانڈ کے تحت آن لائن جوتے فروخت ہوتے تھے مگر اب اس میں مزید اشیاء شامل کی گئی ہیں۔ اے آر کے ایس کا پہلا اسٹور باندرہ، ممبئی میں شروع ہوا ہے جہاں رنبیر اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ساتھ مقیم ہیں۔اے آر کے ایس اسٹور’’۲۰۵؍ واٹر فیلڈ روڈ ، باندرہ مغرب‘‘ میں ہے۔
یہ بھی پڑھئے:وکی کوشل کی ’’چھاوا‘‘ نے پہلے دن ۱ء۳۳؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا
اے آر کے ایس کے تحت اسنیکرز کے علاوہ ٹراؤزرز، ٹی شرٹس، شرٹس اور جوتے چپلیں بھی فروخت کئے جارہے ہیں۔ اس طرح رنبیر کپور نے فیشن اور لائف اسٹائل کے بزنس میں قدم رکھ دیا ہے۔ رنبیر کپور جوتوں اور اسنیکرز کے شوقین ہیں۔ ان کے ذاتی کلیکشن میں سیکڑوں جوتے موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اے آر کے ایس کا آغاز آن لائن اسنیکرز فروخت کرنے سے کیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی باتیں سنیں اور اب اس برانڈ میں دیگر اشیاء بھی شامل کی ہیں۔ اے آر کے ایس کم و بیش ۹؍ سال سے آن لائن کاروبار کررہا تھا مگر اب اس کےایک باقاعدہ اسٹور کا افتتاح کیا گیا ہے۔