• Sat, 15 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وکی کوشل کی ’’چھاوا‘‘ نے پہلے دن ۱ء۳۳؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا

Updated: February 15, 2025, 2:57 PM IST | Mumbai

وکی کوشل کی اداکاری سے سجی فلم ’’چھاوا‘‘ نے پہلے دن ۱ء۳۳؍ کروڑ روپے کا شاندار کاروبار کیا ہے۔ اس طرح یہ وکی کوشل کی پہلے دن سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

Vicky Kaushal in "Chhaava". Picture: INN
’’چھوا‘‘ میں وکی کوشل۔ تصویر: آئی این این

وکی کوشل کی اداکاری والی فلم ’’چھاوا‘‘ نے پہلے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۱ء۳۳؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اس طرح ’’چھاوا‘‘ نے اکشے کمار کی ’’اسکائی فورس‘‘ کو پھچاڑ دیا، او ۲۰۲۵ء کی پہلے دن سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم تھی۔ اس نے پہلے دن ۳۰ء۱۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ ہندی زبان میں ’’چھاوا‘‘ کی ۱۷ء۳۵؍ فیصد سیٹیں بھری ہوئی تھیں۔ خیال رہے کہ واحد ہیرو کے طور پر یہ وکی کوشل کی پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔ ۲۰۱۹ء میں ’’اڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک‘‘ نے پہلے دن ۲۰ء۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے:شروری، امتیاز علی کی اگلی فلم کی ہیروئن ہوں گی

لکشمن اٹیکر کی ہدایتکاری میں اور میڈاک فلمز کے تحت دنیش وجن کی پروڈیوس کی گئی ’’چھاوا‘‘ نے عالمی سطح پر پہلے دن ۵۰؍ کروڑ روپے کمائے۔ خیال رہے کہ ’’چھاوا‘‘ ایک تاریخی ڈرامہ فلم ہے جو مراٹھا بادشاہ چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ہے جس میں وکی کوشل مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں مہارانی یسو بائی کے کردار میں رشمیکا مندانا، اورنگزیب کے کردار میں اکشے کھنہ، سرسیناپتی ہمبیراؤ موہتے کے کردار میں آشوتوش رانا، اور سویرا بائی کا کردار دیویا دتہ نے نبھایا ہے۔ یہ شیواجی ساونت کے اسی نام کے مراٹھی ناول سے اخذ کیا گیا ہے۔ فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے جبکہ نغمہ نگار ارشاد کامل ہیں۔
دریں اثناء، ’’کیپٹن امریکہ: بریو نیو ورلڈ‘‘ میں انتھونی میکی کو نئے کیپٹن امریکہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس فلم نے پہلے دن ہندوستان میں ۳ء۴؍ کروڑ روپے کی کمائی کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK