Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

رنبیر کپور نے اپنے خفیہ انسٹاگرام کے بارے میں کہا کہ اسے کبھی بھی آفیشیل اکاؤنٹ بناسکتا ہوں

Updated: March 21, 2025, 7:33 PM IST | Mumabi

رنبیرکپور نے ایک انٹرویو میں اشارہ دیا ہے کہ وہ ایک دن اپنے خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کوپبلک کریں گے۔

Ranbir Kapoor. Photo: INN
رنبیر کپور۔ تصویر: آئی این این

رنبیر کپور نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ایک دن اپنا خفیہ یا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ کو کبھی بھی آفیشل بنا سکتے ہیں۔ میش ایبل کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں رنبیر کپور نے اپنے بارے میں سب سے زیادہ گوگل کئے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’وہ کبھی اپنا خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ ظاہر نہیں کریں گے جسے ان کے مداح ہمیشہ تلاش کرتے ہیں۔‘‘

 

انہوں نے کہا کہ ’’دیکھئے اہم بات یہ ہے کہ میں کوئی پوسٹ نہیں ڈالتااور میرےکوئی مداح نہیں ہیں۔ تو اس کا کیا فائدہ؟میرے پاس صرف ایک اکاؤنٹ ہے جسے میں فولو کر سکتا ہوں لیکن اس کے علاوہ میرے پاس اور کچھ بھی نہیں ہے۔ لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کبھی بھی ہمیشہ نہ نہیں بولنا چاہئے، اسی لئے میں اپنے اکاؤنٹ کو عوامی کر سکتا ہوں لیکن فی الحال میں ذاتی اکاؤنٹ کے ساتھ ہی ٹھیک محسوس کر رہا ہوں۔ میں سوشل میڈیا کےبغیر ہی ٹھیک ہوں۔ لیکن جیسا کہ میں نے کہا ہمیشہ نہیں ، نہیں کہنا چاہئے۔‘‘
رنبیر کپور کے خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ نے ان کے مداحوں کوہمیشہ متجسس رکھا ہے۔ قبل ازی یہ افواہیں پھیلائی جارہی تھیں کہ رنبیر کپور دوسرےنام سے سوشل میڈیا کا استعمال کررہے ہیں۔ تاہم، کترینہ کی اور عالیہ بھٹ جیسے اداکاروں نے ان افواہوں کی تصدیق کی تھی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ایم ایس دھونی نئے اشتہار میں ’’اینیمل‘‘ کے رنبیر کپور کی طرح نظر آئے

کترینہ کیف جب اربازخان کے چیٹ شو ’’پنچ‘‘ میں گئی تھیں تو انہوں نے بتایا تھا کہ ’’رنبیر کپور کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے۔ ‘‘ جب ان سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ کیاان کے پاس کوئی خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے جس کے ذریعے وہ دیگر اہم شخصیات سے بات چیت کرتی ہیں، تو انہوں نے کہا’’نہیں! لیکن رنبیر کپورکا ایسا اکاؤنٹ ہے۔رنبیر نے ہی مجھے سکھایا ہے کہ انسٹاگرام کس طرح کام کرتا ہے۔‘‘ قبل ازیں جب عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون کرن جوہرکے مشہور چیٹ شو ’’کافی وتھ کرن‘‘میں آئے تھے تو انہوں نے عالیہ بھٹ سے رنبیرکپور کے سوشل میڈیا پر ہونے کے تعلق سے سوال قائم کیا تھا جس کے جواب میں عالیہ بھٹ نے تصدیق کی تھی کہ ’’رنبیرکپور دوسرے نام سے سوشل میڈیا پر ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK