رنبیر کپور کی بہن ردھیما کپور ساہنی، کپل شرما کے ساتھ اپنا بالی ووڈ کریئر شروع کرنے والی ہیں۔ یہ ایک کامیڈی فلم ہے جس کا نام ابھی نہیں بتایا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 12, 2025, 8:36 PM IST | Mumbai
رنبیر کپور کی بہن ردھیما کپور ساہنی، کپل شرما کے ساتھ اپنا بالی ووڈ کریئر شروع کرنے والی ہیں۔ یہ ایک کامیڈی فلم ہے جس کا نام ابھی نہیں بتایا گیا ہے۔
رنبیر کپور کی بڑی بہن ردھیما کپور ساہنی نے ۲۰۲۴ء میں نیٹ فلکس کے رئیلٹی ٹی وی شو ’’فیبلوس لائیوز ورسیز بالی ووڈ وایوز‘‘ کے سیزن ۳؍ میں کام کیا تھا۔ یہ کیمرے کے سامنے ان کا پہلا شو تھا۔ اب مہینوں بعد اطلاعات ہیں کہ وہ ایک کامیڈی فلم کیلئے بالی ووڈ میں کامیڈین اور اداکار کپل شرما اور والدہ نیتو کپور کے ساتھ کریئر کا آغاز کرنے والی ہیں۔ اس فلم کو آشیش آر موہن ڈائریکٹ کریں گے جنہوں نے اس سے قبل اکشے کمار اور ہمیش ریشمیا کی ’’کھلاڑی ۷۸۶‘‘ اور ارشد وارثی اور جیکی بھگنانی کی ’’ویلکم ٹو کراچی‘‘ کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیئے تھے۔ فلم کے بارے میں تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے ذرائع نے پنک ولا کو بتایا کہ ’’کپل شرما اس فلم کیلئے تیار ہیں۔ یہ ایک غیر معمولی مزاحیہ تفریحی فلم ہے جس کی شوٹنگ اسی ماہ چنڈی گڑھ میں شروع ہوگی۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: پرکاش راج کی کنال کامرا کے ساتھ تصویر، کیپشن: ’تمل ناڈو آٹو سے پہنچنے کا بھائیَ
فلم کے بڑے پردے پر ریلیز ہونے کی امید ہے اور میکرز نے اس کے ٹائٹل کو ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے۔ اسٹار کاسٹ کے بارے میں تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے ذرائع نے انکشاف کیا کہ ’’اس فلم سے ردھیما کپور ساہنی پردۂ سیمیں پر کریئر کا آغاز کریں گی۔ وہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔ فلم میں نیتو کپور کا ایک ٹھوس کردار ہے۔‘‘ واضح رہے کہ ردھیما کپور کپور خاندان کی چوتھی بیٹی ہیں جو ششی کپور کی بیٹی سنجنا کپور (ہیرو ہیرالال)، کرشمہ کپور اور کرینہ کپور کے بعد فلموں میں اداکارہ بننے والی ہیں۔ دریں اثنا، کپل شرما ’’کس کس کو پیار کروں ۲‘‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آرہے ہیں۔ یہ فلم اسی سال سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔