اداکاری کے پیشے میں آنے سے پہلے رانی مکھرجی وکیل یا انٹیریئر ڈیزائنر بننا چاہتی تھیں لیکن خاندان کی خراب مالی حالت کے باعث انہیں اداکاری کے پیشےمیں آنا پڑا۔
EPAPER
Updated: March 26, 2025, 9:56 AM IST | Mumabi
اداکاری کے پیشے میں آنے سے پہلے رانی مکھرجی وکیل یا انٹیریئر ڈیزائنر بننا چاہتی تھیں لیکن خاندان کی خراب مالی حالت کے باعث انہیں اداکاری کے پیشےمیں آنا پڑا۔
فلموں میں اداکاری ایک ایسا پیشہ ہے جس سے منسلک ہونے کےلئے کئی افراد اپنی زندگی لگادیتے ہیں اور ان میں سے کچھ ہی افراد اس پیشے میں کامیاب ہوپاتے ہیں۔ ایک عام نظریہ یہ بھی ہے کہ اس پیشے میں اکثر فلمی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد ہی کامیاب ہو پاتے ہیں۔آج کل تو فلمی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد ہی بڑی تعداد میں فلموںمیں نظر آرہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اکثر اقربا پروری کا الزام لگتا رہتا ہے۔لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کچھ لوگ فلمی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود فلموں میں نہیں آنا چاہتے بلکہ وہ کسی اور پیشے سے منسلک ہونا چاہتے ہیں۔ ایسے ہی افراد میںآج کی مشہور اداکارہ رانی مکھرجی بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: سالگرہ مبارک: نندہ نے اپنی اداکاری سے کئی فلموں کو سپر ہٹ بنایا تھا
اداکاری کے پیشے میں آنے سے پہلے رانی مکھرجی وکیل یا انٹیریئر ڈیزائنر بننا چاہتی تھیں لیکن خاندان کی خراب مالی حالت کے باعث انہیں اداکاری کےپیشےمیں آنا پڑا۔اس بات کا انکشاف رانی نے ایک انٹرویو کے دوران کیا تھا۔انھوں نے بتایا تھا کہ جب انھیں اپنی پہلی فلم’راجاکی آئے گی بارات‘کی پیشکش ہوئی تو ان کی والدہ نے انھیں فلم کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ’’مجھے اندازہ نہیں تھاکہ میرے خاندان کو مالی مدد کی ضرورت ہے۔‘‘رانی مکھرجی نے پنک ولا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’جب میں بڑی ہوئی تو مجھے ایک فلم کی پیشکش ہوئی اور پھر میری والدہ نے بہت شائستگی سے مجھ سے کہا کہ ایک بار اداکاری میں اپنا ہاتھ آزما لو، اگرسب کچھ ٹھیک نہیں ہوا تو تم اپنی پڑھائی جاری رکھ سکتی ہو۔ شاید اس وقت مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرے خاندان کو مالی مدد کی ضرورت ہے۔‘‘انہوں نےہندی فلم ’راجاکی آئے گی بارات‘سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس میں وہ امجد خان کے بیٹے شاداب خان کے ساتھ نظر آئی تھیں۔