Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’پتی پتنی اور وہ۲‘‘ میں کارتک آرین کے مدمقابل راشاتھڈانی نظر آئیں گی

Updated: March 28, 2025, 4:49 PM IST | Mumabi

’’پتی پتنی اور وہ ۲‘‘ میں کارتک آرین کے مدمقابل راشا تھڈانی نظر آئیں گی۔ یاد رہے کہ یہ ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہوئی فلم ’’پتی پتنی اور وہ‘‘ کا سیکوئل ہے۔

Kartik Aaryan, Sri Laila and Rasha Thadani. Photo: INN
کارتک آرین، سری لیلیٰ اور راشا تھڈانی۔ تصویر: آئی این این

کارتک آرین بالی ووڈ کے مصروف ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ وہ انوراگ باسو کی اگلی فلم میں سری لیلیٰ کے ساتھ نظر آئیں گے جسے اب تک کوئی نام نہیں دیا گیاہے۔ اس درمیان یہ رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کہ ’’پتی پتنی اور وہ ‘‘ میں سری لیلیٰ کے بجائے راشا تھڈانی کارتک آرین کے مدمقابل نظرآئیں گی۔ تاہم، اب تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔‘‘

مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق ’’سری لیلیٰ اور کارتک آرین انوراگ باسو کی ہدایتکاری میں بنی ایک فلم میں ویسے ہی کام کررہے ہیں۔ ’’پتی پتنی اور وہ ۲‘‘ کی ٹیم نے محسوس کیا ہے کہ نئی جوڑی مداحوں کو اپنی جانب راغب کرے گی۔ حتمی فیصلہ مدثر کریں گے۔ وہ لک ٹیسٹ کرنے کے بعد کاسٹنگ کریں گے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’کریش ۴‘‘ کی ہدایتکاری رتیک روشن کریں گے

’’پتی پتنی اور وہ‘‘
یاد رہے کہ ’’پتی پتنی اور وہ‘‘ ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اننیا پانڈے،آرین اور بھومی پیڈنیکر نے کلیدی کردار انجام دیئےتھے۔ فلم کے سیکوئل میں کارتک آرین کلیدی کردار انجام دیںگے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK