Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

رشمیکا مندانا ۵۰۰؍ کروڑ کی تین بلاک بسٹر فلمیں دینے والی واحد اداکارہ

Updated: March 10, 2025, 3:38 PM IST | Mumabi

باکس آفس پر ’’اینیمل‘‘،’’پشپا ۲‘‘ اور ’’چھاوا‘‘ کی کامیابی کے بعد رشمیکا مندانا ۵۰۰؍ کروڑروپےکی تین بلاک بسٹرفلمیں دینے والی واحد اداکارہ بن گئی ہیں۔یاد رہے کہ وہ سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ میں بھی نظر آئیں گے جو بلاک بسٹر ثابت ہوسکتی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

لکشمن اتیکر کی فلم ’’چھاوا‘‘، جس میں وکی کوشل، رشمیکا مندانا اور اکشے کھنہ نے اداکاری کی ہے، حال ہی میں ایسی آٹھویں فلم بن گئی تھی جس نے باکس آفس پرہندی میں ۵۰۰؍کروڑروپے کا کاروبار کیا ہے۔ اس فلم نے باکس آفس میں ہندی زبان میں ۴۰ء۵۱۶؍ کروڑ روپے جبکہ تمام زبانوں میں ۵۲۲ء ۳۴؍ کروڑ روپے کمائے تھے جن میں تیلگوزبان میں کیا گیا کاروبار بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آئیفا ۲۰۲۵ء: ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ کو ۱۰؍ ایوارڈز، کارتک آرین بہترین اداکار

’’چھاوا‘‘ نے اب تک باکس آفس پر ۵۰۰ ؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا ہندوستانی سنیما میں پے دے رپے زیادہ کاروبار کرنے والی واحد ہیروئن بن گئی ہیں۔ ’’چھاوا‘‘ سے دو ماہ قبل رشمیکا مندانا اور اللو ارجن کی اداکاری سے مزین فلم ’’پشپا ۲‘‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے ہندوستانی سنیما کی سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی تیسری فلم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ اس فلم نے باکس آفس پر ہندی زبان میں ۸۳۰؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ ’’پشپا ۲‘‘ سے قبل رشمیکا مندانا رنبیر کپور کی فلم ’’اینیمل‘‘ میں نظر آئی تھیں۔ سندیپ وانگار ریڈی کی اس فلم نےہندی زبان میں ۵۰۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا جبکہ تیلگو، تمل، ملیالم، کنڑاور دیگر زبانوں میں ۳۶ء۵۵۶؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔

رشمیکا مندانا کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ہندی فلمیں:
پشپا: دی رول: ۸۳۰ء ۱۰؍ کروڑ روپے
چھاوا: ۴۰ء۵۱۶؍ کروڑ روپے (جو اب بھی سنیما میں ہے)
اینیمل : ۵۰۵؍ کروڑ روپے

یہ بھی پڑھئے: مسجد اقصیٰ میں نمازِ تراویح میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت

اس منفرد ریکارڈ کے ساتھ رشمیکا مندانا نے دپیکا پڈوکون کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جنہوں نے ۵۰۰؍ کروڑ روپے کی ۲؍ بلاک بسٹر فلموں ’’جوان‘‘ اور’’پٹھان‘‘ کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ دیگر اداکارواؤں جیسے نین تارا (جوان)، شردھا کپور (استری ۲)، امیشا پٹیل (غدر ۲) اور انوشکاشیٹی (باہوبلی: دی کنکلیوژن) بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

 

’’سکندر‘‘
جہاں ’’چھاوا‘‘ اب بھی باکس آفس کی زینت بنی ہوئی ہے وہیں رشمیکا منداناسلمان خان کے ساتھ فلم ’’سکندر‘‘ میںنظرآئیں گے جس کے باکس آفس پر بلاک بسٹر فلم ثابت ہونے کے امکانات ہیں۔ اے آر مروگاداس کی فلم ۳۰؍ مارچ ۲۰۲۵ءتک باکس آفس پر رہ سکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK