• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

روینہ ٹنڈن نے زخمی گھٹنوں کے ساتھ ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ شوٹ کیا تھا

Updated: August 20, 2024, 8:59 PM IST | Mumbai

ایک حالیہ انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے ’’مہرہ‘‘ فلم کے سپر ہٹ نغمے ’’ٹپ ٹپ برسا پانی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران بتایا کہ ٹھنڈے پانی کی بارش کے سبب انہیں بخار ہوگیا تھا، گھٹنوں اور ٹخنوں سے خون نکل رہا تھا اور پاؤں میں کیل بھی چبھ گئی تھی۔

Akshay Kumar and Raveena Tandon in a scene from `Tip Tip Barsa Paani`. Photo: INN
اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘کے ایک منظر میں۔ تصویر: آئی این این

روینہ ٹنڈن نے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم ’’مہرہ‘‘ کے سپر ہٹ گانے ’’ٹپ ٹپ برس پانی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ان چیلنجوں کو یاد کیا جن کا انہیں سامنا کرنا پڑا تھا۔ ۱۹۹۴ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم کا یہ نغمہ آج بھی مقبول ہے اور سوشل میڈیا پر ریلز اور شارٹس کی شکل میں استعمال کیا جاتا رہتا ہے۔ اس گیت میں اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا۔ تاہم، روینہ نے بتایا کہ اس گانے کی شوٹنگ کے دوران ان کے گھٹنوں اور ٹخنوں سے خون بہہ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ریس‘‘ فرنچائزی میں سیف علی خان کی واپسی، ’ریس ۴‘ میں مرکزی کردار

گلاٹا پلس کے ساتھ ایک انٹرویو میں روینہ نے اس ہٹ گانے کی شوٹنگ کے دوران درپیش چیلنجز کے متعلق کہا کہ ’’جب بارش کے مناظر پیش کرتے ہیں تو آپ پر گیزر سے پانی نہیں برسایا جاتا بلکہ ٹھنڈا پانی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ نے گانا دیکھا ہے تو دھیان دیا ہوگا کہ ہم ایک زیر تعمیر عمارت پر شوٹ کررہے تھے۔ چونکہ میں نے ساڑھی پہنی ہوئی تھی، اس لئے میں ’’نی پیڈ‘‘ نہیں پہن سکتی تھی، میں اونچے ہیل والے سینڈلز نہیں پہن سکتی تھی کیونکہ وہاں پتھر، کنکر اور کیلیں تھیں۔‘‘
روینہ ٹنڈن نے مزید کہا کہ ’’اگر آپ نے گیت میں میری انٹری بغور دیکھی ہے تو بتادوں کہ مَیں اپنے گھٹنوں پر پھسل رہی ہوں! اس وقت میرے گھٹنوں اور ٹخنوں سے خون بہہ رہا تھا! یہی نہیں شوٹنگ کے بعد مجھے ٹیٹنس کا انجکشن لینا پڑا تھا کیونکہ میرے پاؤں میں ایک زنگ آلود کیل چبھ گئی تھی۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’گیت میں مَیں بہت خوش نظر آرہی ہوں۔ آپ لوگ سوچ رہے ہوں گے ہم نے بارش کا خوب لطف اٹھایا۔ مگر ایسا نہیں تھا۔ وہاں مَیں زخمی تھی، درد سے کراہ رہی تھی مگر شاٹس کیلئے ہنستا کھلکھلاتا چہرہ پیش کررہی تھی۔ بار بار ٹھنڈے پانی کی بارش کے سبب مجھے اگلے دن بخار ہوگیا تھا، اور آئندہ ۳؍ دنوں تک مَیں نے بخار ہی کی حالت میں شوٹنگ کی تھی۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: اپارشکتی کھرانہ کی فلم’برلن‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی

واضح رہے کہ ’’مہرہ‘‘ کے بعد اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن نے منگنی کرلی تھی مگر بعض وجوہات کے سبب انہیں اسے توڑنا پڑا تھا۔ اس جوڑی کی آخری فلم ’’پولیس فورس‘‘ (۲۰۰۴ء) تھی۔ دونوں اب ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘میں ساتھ نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK