• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’پتی، پتنی اور وہ ۲‘‘ میں کارتک اور بھومی کے ساتھ روینہ ٹنڈن نظر آسکتی ہیں

Updated: November 21, 2024, 9:59 PM IST | Mumbai

کارتک آرین اب ’’پتی، پتنی اور وہ ۲‘‘ کی تیاری کررہے ہیں جس میں ان کے ساتھ بھومی پیڈنیکر نظر آئیں گی۔ ذرائع کے مطابق فلم کا تیسرا مرکزی کردار روینہ ٹنڈن کو آفر کیا گیا ہے۔

Raveena Tandon. Photo: X
روینہ ٹنڈن۔ تصویر: ایکس

’’بھول بھلیاں۳‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد کارتک آرین اب اپنی ایک اور فرنچائز ’’پتی پتنی اور وہ‘‘ کے سیکویل کی تیاری کررہے ہیں۔ ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہوئی ’’پتی پتنی اور وہ‘‘ اسی نام کی ۱۹۷۸ء کی فلم کا ریمیک تھی جس میں سنجیو کمار، ودیا سنہا اور رنجیت کور نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ ۱۹۷۸ء کی فلم کی ہدایتکاری کے فرائض بی آر چوپڑا نے انجام دیئے تھے جبکہ ۲۰۱۹ء والی فلم کے ہدایتکار مدثر عزیز تھے جس میں کارتک آرین، بھومی پیڈنیکر اور اننیا پانڈے نے اداکاری کی تھی۔ اس فلم نے ہندوستانی باکس آفس پر ۸۹ء۸۶؍ کروڑ عالمی باکس آفس پر ۷۰ء۱۱۷؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان، کرشمہ کپور اور سشمیتا سین کی ’بیوی نمبروَن‘ کی ۲۹؍ نومبر کو ری ریلیز

اب، چھ سال بعد، اس کے سیکویل میں کارتک آرین اور بھومی پیڈنیکر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس فلم میں روینہ ٹنڈن کو تیسرے مرکزی کردار کے طور پر کاسٹ کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ ذرائع نے بالی ووڈ ہنگامہ کو بتایا کہ ’’روینہ ٹنڈن ’’پتی پتنی اور وہ ۲‘‘ کیلئے مدثر عزیز کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔ اور وہ یہ فلم سائن کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔ ‘‘ ذرائع نے مزید کہا کہ ’’یہ روینہ کا کردار ہے جو فلم کے ہیرو کارتک آرین کی زندگی میں الجھن کا باعث بنتا ہے۔ جنوری ۲۰۲۵ء تک اس فلم کی مزید تفصیلات منظر عام پر آئیں گی۔ اس فلم کے علاوہ، کارتک جلد ہی ایک رومانوی میوزیکل کی شوٹنگ بھی شروع کریں گے جس کی ہدایتکاری انوراگ باسو کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK