Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

رازیز ۲۵ء کا اعلان: ’’میڈم ویب‘‘ بدترین فلم اور ڈکوٹا جانسن بدترین اداکارہ

Updated: March 01, 2025, 7:58 PM IST | Mumabi

آسکر سے ۲؍ دن قبل ’’رازیز‘‘ کا اعلان کیا جاتا ہے جس میں سنیما کی دنیا میں بدترین کام کرنے والوں کو ایوارڈ تفویض کیا جاتا ہے۔ امسال کی فہرست میں ڈکوٹا جانسن کو بدترین اداکارہ اور ہوا کوائن فنکس اور لیڈی گاگا کو بدترین جوڑا قرار دیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۳؍ مارچ کو فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز یعنی آسکرز عرف اکیڈمی ایوارڈز ۲۰۲۵ء کا اعلان ہوگا۔ اس سے ۲؍ دن پہلے گولڈن راسبیری ایوارڈز عرف ’’رازیز‘‘ (Razzie) جیتنے والوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔ امسال ۴۵؍ ویں رازیز میں ۲۰۲۴ء میں سنیما کی دنیا میں بدترین کاموں کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ یہ ایوارڈ بدترین کام کرنے والوں کو تفویض کیا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شیوسینا (ادھو) کا دھولیہ میونسپل کمشنر کی رہائش گاہ کے باہر ڈھول بجا کر احتجاج

’’رازیز‘‘ فاتحین کی فہرست
بدترین فلم: میڈم ویب
بدترین اداکار: جیری سینفلیڈ (فلم: اَن فروسٹیڈ)
بدترین اداکارہ: ڈکوٹا جانسن (فلم: میڈم ویب)
بدترین معاون اداکار:جان ووائٹ (فلم: میگلو پولس، ریگن، شیڈولینڈ)
بدترین معاون اداکارہ: ایمی شومر (فلم: اَن فروسٹیڈ)
بدترین ہدایتکار: فرانسس فورڈ کوپولا (فلم: میگلوپولس)
بدترین اسکرین جوڑا: ہواکوئن فنکس اور لیڈی گاگا (فلم: جوکر ۲)
بدترین پریکویل، سیکویل، ریمیک: جوکر ۲
بدترین اسکرین پلے: میڈم ویب 

آسکر ۲۰۲۵ء ۳؍ مارچ کو ہندوستان میں صبح ۵؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر جیو ہاٹ اسٹار پر لائیو دیکھا جاسکے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK